پاکستان میں تیار کی گئی کرولا کراس سامنے آ گئی

0 4,876

پاکستان میں مقامی سطح پر تیار کردہ کرولا کراس کا انتظار کرنے والوں کے لیے ایک بڑی خبر ہے کہ یہ کراس اوور ایس یو وی سامنے آ چکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق، پاک ویلز کمیونٹی کے ایک رکن مرتضی شاہد نے کراچی میں اس کار کو دیکھا اور اس کی تصاویر کو ہمارے اپنے فضل وہاب کے ساتھ شیئر کیا۔ تصاویر سے پتہ چلتا ہے کہ یہ دو کاریں نیلے رنگ میں لپٹی ہوئی ہیں جو دیکھ کر لگتا ہے کہ ہائبرڈ گاڑیاں ہیں۔ ان دونوں گاڑیوں رجسٹریشن #BL-5439 اور BL-5400 ہے

کرولا کراس کی ابتدائی تصاویر یہ ہیں:

Locally Assembler Corolla Cross

Locally Assembler Corolla Cross

تصاویر کا مطلب ہے کہ کمپنی نے کرولا کراس کے مقامی یونٹس کو اسمبل کرنا شروع کر دیا ہے اور اس کی لانچنگ کافی قریب ہے جو کہ صارفین کے لیے ایک اچھی خبر ہے۔ مزید تفصیلات کے مطابق گاڑیوں کی پائیداری کے ٹیسٹنگ فیز سے گزارا جا رہا ہے۔

کرولا کراس کی ممکنہ لانچ

اس سے قبل یہ توقع کی جا رہی تھی کہ یہ کار جون جولائی 2023 میں لانچ کی جائے گی لیکن موجودہ معاشی صورتحال کے باعث ایسا لگتا ہے کہ اس میں تاخیر ہوئی ہے۔ ہمارے قابل اعتماد ذرائع دعویٰ کرتے ہیں کہ مقامی طور پر اسمبل شدہ کرولا کراس دسمبر 2023 یا جنوری 2024 میں پاکستان میں لانچ کی جائے گی۔ تاہم اس ممکنہ لانچ کے لیے معاشی استحکام ضروری ہے۔

ملک میں اتار چڑھاؤ کی صورتحال نے متعدد گاڑیوں کی ممکنہ لانچ کو روک دیا ہے جبکہ یہ صورتحال گزشتہ سال یا اس سے زیادہ کے دوران کئی کار کمپنیوں کی پیداوار کو متاثر کر رہی ہے۔

کیا آپ مقامی طور پر اسمبل شدہ ٹویوٹا کرولا کراس کی لانچ کے لیے پرجوش ہیں؟ کمنٹس سیکشن میں ہمیں بتائیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.