مقامی سطح پر تیار کردہ ساںٹافے – متوقع فیچرز و دیگر خصوصیات

0 17,422

ہیونڈائی نشاط موٹرز پاکستان میں اپنی کراس اوور ایس یو وی لانچ کرنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔ اب جبکہ گاڑی کی لانچنگ آج سے صرف چند دن دور ہے تو ہم آپ کیلئے گاڑی کے متعلق چند اہم متوقع فیچرز، خصوصیات اور قیمت لے کر آئے ہیں۔

ویرینٹس

پاکستان میں سانٹا فے کے دو ویرینٹس AWD اور FWD لانچ کیے جا سکتے ہیں۔ دونوں ویریںٹس میں دئیئ گئے فیچرز مختلف ہوں گے۔ یقینا AWD ویرینٹ میں زیادہ فیچر دئیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ان دونوں ویریںٹس کے نام EX اور LS ہوں۔

ایکسٹیرئیر

گاڑی کے ایکسٹیرئیر کی بات کریں تو یہاں T شکل کے ایل ای ڈی ڈی آر ایلز اور ٹرن سگنل دئیے گئے ہیں۔ اس کے دونوں ویرینٹس میں ڈوئل پروجیکٹر یا ڈوئل ریفلیکٹر ہیڈ لائٹس بھی دی جا سکتی ہیں۔ گاڑی کے رئیر پروفائل کی بات کریں تو یہاں ایل ای ڈی ٹیل لائٹس سٹینڈرڈ ہوں گی جبکہ ایل ای ڈی ہائی ماؤنٹ سٹاپ لیمپ بھی نظر آئیں گے۔

انٹیرئیر

گاڑی کے اندر 12.3 انچ ٹی ایف ٹی کلر ڈرائیور ڈسپلے، فلوٹنگ 8 انچ انفوٹینمنٹ ڈسپلے، وائرلیس ایپل کار پلے اور اینڈرائیڈ آٹو، 10 سپیکر، وائرلیس چارجر، پیسنجر ٹاک سسٹم، پیسنجر سیٹ پر سیٹ واک اِن سوئچ، پینورامک روف، ہیٹڈ اور وینٹیلیٹڈ سیٹسم، ہیٹڈ سٹیرنگ وہیل، 12 وے ڈرائیور، 8 وے پاور پیسنجر، پش سٹارٹ بٹن، کی لیس انٹری، یو ایس بی چارجنگ پورٹ جیسے بہت سے فیچرز دئیے گئے ہیں۔

.

انجن

گاڑی میں GF4 گاما 1.4 لیٹر ٹربو GDI ہائبڑڈ انجن دیا جائے گا۔ گاڑی میں 59 ہارس پاور الیکٹرک موٹر ہوگی۔ 1.6 لیٹر ٹربو انجن 177 ہارس پاور پیدا کرتا ہے جبکہ الیکٹرک موٹر کیساتھ مل کر 226 ہارس پاور اور 350 Nm ٹارک پیدا کرتا ہے۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.