Seres 3 کی قیمت اور بکنگ سے متعلق تفصیلات
پچھلے ہفتے، ہم نے آپ کو مطلع کیا تھا کہ ریگل آٹوموبائل 20 نومبر 2023 کو پاکستان میں اپنی پہلی الیکٹرک گاڑی ‘Seres 3’ لانچ کرنے جا رہی ہے۔ گاڑی کے لانچ ہونے سے چند گھنٹے قبل، ہمارے پاس ایک اپ ڈیٹ ہے جس میں مقامی طور پر اسمبل شدہ یونٹ کی قیمت کا انکشاف کیا گیا ہے۔
قیمت اور بکنگ سے متعلقہ تفصیلات
کمپنی کے نوٹیفکیشن میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مقامی طور پر اسمبل شدہ Seres 3 کی قیمت 9199000 روپے ہے جبکہ بکنگ کیلئے صارفین کو 300000 روپے ادا کرنا ہوں گے۔ اس کے علاوہ ڈلیوری کی تاریخ 24 مارچ 2024 ہے۔ گاڑی کے سی بی یو یونٹ کی بات کی جائے تو کمپنی کے مطابق وہ تمام بِک چکے ہیں اور سی بی یوی یونٹ کی قیمت 11799000 روپے تھی۔
شرائط و ضوابط
- مندرجہ بالا قیمتوں میں زیادہ سے زیادہ تجویز کردہ خوردہ قیمت، ایکس فیکٹری فی یونٹ ٹیکس اور ڈیلر کمیشن شامل ہیں۔
- امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی برابری میں تبدیلی کی وجہ سے قیمت پر کوئی بھی اثر، حکومتی محصولات، ٹیرف کا ڈھانچہ، مالیاتی پالیسیاں، درآمدی پالیسیاں وغیرہ صارف کے کھاتے میں پڑیں گی۔
- مندرجہ بالا قیمتیں عارضی ہیں اور پیشگی اطلاع کے بغیر تبدیل کی جاسکتی ہیں اور ڈیلیوری کے وقت موجودہ قیمت لاگو ہوگی۔
Seres 3 کے فیچرز اور خصوصیات
گاڑی کے فیچرز اور خصوصیات یہ ہیں۔
گاڑی کا سائز
اس پانچ نشستوں والے کراس اوور کی لمبائی، چوڑائی اور اونچائی بالترتیب 4385 ملی میٹر، 1850 ملی میٹر، 1650 ملی میٹر ہے۔ جبکہ گاڑی کی وہیل بیس 2655 ملی میٹر ہے۔
ایکسٹیرئیر
- الیکٹرانک پینورامک سن روف
- ڈی آر ایل کے ساتھ ایل ای ڈی ہیڈ لیمپ
- الیکٹرانک، ہیٹڈ اینڈ آٹو ریٹریکٹ ایبل سائیڈ ویو مررز
- 360 کیمرہ ویو
- ایڈٰیشنل وہیل
- 18 انچ الائے وہیل
انٹیرئیر
- لیدر انٹیرئیر
- ملٹی انفارمیشنل ڈسپلے
- کلائمیٹ کنٹرول کیساتھ آٹومیٹک اے سی
- 25 انچ ٹچ سکرین آڈیو اینڈ سمارٹ فون کنیکٹنگ سسٹم
- ملٹی فنکشنل سٹیئرنگ کنٹرول وہیل
- الیکٹرک 6 وے ایڈجسٹمنٹ ڈرائیور سیٹ
- الیکٹرک 6 وے ایڈجسٹمنٹ فرنٹ پیسنجر سیٹ
- 6 سپیکرز
- فرنٹ سیٹ ہیٹنگ
- کروز کنٹرول
- 3 ڈرائیونگ موڈز
- وائرلیس چارجر
سیفٹی فیچرز
سیریس 3 میں کمپنی کی جانب سے پیش کردہ سیفٹی فیچرز یہ ہیں۔
- 6 ایئر بیگز
- ٹائر پریشر مانیٹرنگ سینسر
- پارکنگ ریڈار
- ریموٹ کی
- ABS + EBD
- بریک اسسٹ
- ٹریکشن کنٹرول سسٹم
- ہل سارٹ اسسٹ
- آٹو ہولڈ
- الیکٹرانک سٹیبلٹی کنٹرول
- ہل ڈیسنٹ کنٹرول
- ریورس کیمرہ
- 360 پینورامک پارکنگ
- لین ڈیپارچر وارننگ سسٹم (LDWS)
- فارورڈ کولیشن وارننگ سسٹم (FCW)
- آئسو فکس
- سیفٹی بیلٹ
- ایونٹ ڈیٹا ریکارڈر
- ٹرپ ریکارڈر
آپ DFSK کی آنے والی الیکٹرک کار کے بارے میں کیا سوچتے؟ کمنٹس سیکشن میں بتائیں۔