ایم جی ایچ ایس کی بکنگ دوبارہ شروع، قیمت میں اضافے کے ساتھ!

0 9,688

MG پاکستان نے اپنی پریمیم SUV، MG HS، کی بکنگ دوبارہ شروع کر دی ہے، لیکن ساتھ ہی ایک سرپرائز بھی ہے۔ یعنی قیمت میں اضافہ! کمپنی نے اپنے آفیشل نوٹیفکیشن میں HS کے CBU یونٹس کی نئی قیمت سے بھی آگاہ کیا ہے، جو 57,49,000 روپے کر دی گئی ہے۔ پرانی قیمت 54,49,000 روپے تھی یعنی کہ اس پر 3,00,000 روپے بڑھائے گئے ہیں۔ جبکہ بکنگ قیمت 20,00,000 روپے ہے۔

‏MG پاکستان کا آفیشل نوٹیفکیشن یہ ہے:

MG HS Price Increased

اور اس کا اصل مطلب یہ ہے۔

MG Increases Price

ہمیں پہلے ہی قیمت میں اضافے کا اندازہ تھا ۔۔۔

قیمت میں یہ اضافہ ہر گز حیران کُن نہیں ہے۔ ہم نے پہلے ہی اس کا اندازہ لگا لیا گیا تھا کہ جب MG گاڑیوں کی امپورٹ ڈیوٹی میں اضافہ ہوا تھا۔ MG HS کی لانچ سے لے کر اب تک یہ MG پاکستان کی جانب سے کیا گیا پہلا اضافہ ہے۔ لیکن یہ ہر گز آخری نہیں ہوگا۔ رواں سال کے اختتام تک ایک مرتبہ پھر قیمتیں بڑھائی جائیں گی۔

‏MG پاکستان شروع ہی سے لوکل مارکیٹ میں کافی ہیجان پیدا کر چکا ہے۔ کمپنی نے پاکستان کے مختلف شہروں میں MG HS کے ہزاروں یونٹس بک کرنے کے سنگِ میل کے جشن منائے۔ یہ جشن جلد ہی MG کے لیے ایک مصیبت بن گئے کہ وہ خریداروں کے ساتھ انڈر انوائسنگ کر رہا ہے۔ FBR نے معاملے کی تحقیقات کیں اور پایا کہ یہ شبہ غلط ہے۔

عوام اب بھی اس فراڈ، اس کی تحقیق اور فیصلے کے اثرات سے باہر نہیں نکل پائے۔ لوگ اب بھی اس برانڈ کے حوالے سے پریشان ہیں خاص طور پر جب MG گاڑیوں کی ڈلیوریز میں تاخیر کے واقعات پیش آئے۔ MG کے ناخوش صارفین تو لاہور کی ایک ڈیلرشپ پر جمع بھی ہو گئے اور اپنی HS SUVs کی ڈلیوریز کا مطالبہ کیا۔ کمپنی کی جانب سے اس مسئلے کا اقرار کرنے اور یقین دلانے کے بعد ان کا غصہ کچھ ٹھنڈا ہوا۔

اب قیمت میں اضافہ بھی ہو گیا ہے۔ MG پاکستان بلاشبہ صارفین کے دلوں میں جگہ پانے کے لیے بہت کوشش کر رہا ہے۔ ہمیں یقین نہیں کہ MG HS کی قیمت بڑھانے جیسا قدم اٹھانے پر کیا احساسات ہیں۔ آپ کے کیا خیالات ہیں؟

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.