ایم جی پاکستان نے HS ایسنس پر نئی آفر لگا دی
جہاں ایک طرف ملکی معیشت خراب ترین حالت میں ہے، طاقتور ڈالر کے مقابلے روپیہ اپنی قدر مسلسل کھو رہا ہے تو دوسری جانب پیٹرول کی قیمت میں بھی بے تحاشہ اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ان حالات میں امید نہیں کہ یہ مسائل جلد ختم ہو جائیں گے اور معیشت استحکام کی راہ پر گامزن ہو گی۔ صنعتکار اور سرمایہ کار خراب ہوتے مالیاتی حجم سے دوچار ہیں۔ ایم جی پاکستان جیسے آٹو میکرز کا بھی یہی حال ہے۔
درآمدی پابندیوں نے کار کمپنیز کو بہت سی مشکلات سے دوچار کیا ہے۔ دریں اثنا، مقامی اسمبلی پلانٹس میں گاڑیاں تیار کرنے کے لیے کافی انوینٹری نہ ہونے کی وجہ سے انھیں انہیں غیر پیداواری دنوں (NPD) کا اعلان کرنا پڑ رہے ہیں۔ اس افراتفری کے دوران سیلز میں ریکارڈ کمی ایک اور مسئلہ ہے۔
ان حالات کے نتیجے کے طور پر، کار کمپنیاں اپنے ماڈلز پر مختلف آفرز لا رہی ہیں۔ سوزوکی، ٹویوٹا اور ہنڈا کے بعد اب ایم جی پاکستان بھی اپنی مشہور کار ’HS Essence‘ پر شاندار پیشکش لے کر آئی ہے۔
ایم جی کی جانب سے دی گئی آفر
کمپنی کی سوشل میڈیا پوسٹ کے مطابق، کمپنی ایچ ایس ایسنس کے خریداروں کو 200000 روپے کی رعایت دے رہی ہے۔ کمپنی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ پیشکش سٹاک کی دستیابی اور وقت کی مدت دونوں پر انحصار کرتی ہے۔ مزید برآں، اس پروموشن سے فائدہ اٹھانے والے صارفین کو مزید بھی کئی فوائد بھی حاصل ہوں گے۔
اس سے قبل یکم ستمبر کو ایم جی پاکستان نے ایچ ایس ایسنس کی قیمت روپے 8699000 روپے سے بڑھا کر 8999000 روپے کر دی تھی۔ جس کی وجہ ڈالر کی شرح تبادلہ میں اتار چڑھاؤ ہے۔
مزید برآں، کمپنی نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ وہ ایچ ایس کے دو نئے ویریئنٹس متعارف کرانے کا منصوبہ رکھتی ہے اور ان دو ویرینٹس کا نام ایکسائیٹ اور 2.0 AWD ہے۔ اس سٹریٹجک اقدام کا مقصد مارکیٹ میں ایم جی کی پوزیشن کو مضبوط کرنا اور حریف کمپنیز کے خلاف مارکیٹ میں قدم جمانا ہے۔