محب مرزا ہنڈا گاڑیوں کے مداح ہیں – اونر ریوئیو

0 3,200

آج ہم محب مرزا کی ہنڈا ویزل 2014 کا اونر ریوئیو پیش کریں گے۔ محب مرزا کراچی کے ایک مشہور ٹی وی اداکار ہیں، اور آج وہ اس جاپانی کراس اوور کو پانچ سال سے زائد عرصے تک چلانے کا اپنا تجربہ بتاتے ہیں۔ ویزل ہائبرڈ میں 1500 سی سی انجن دیا گیا ہے جو کہ ایک الیکٹرک موٹر کے ساتھ جڑا ہوا ہے جو 152 ہارس پاور اور 190 نیوٹن میٹر ٹارک  پیدا کرتا ہے۔

خریداری کا فیصلہ

محب ہمیشہ سے ہنڈا گاڑیوں کے پرستار رہے ہیں اور ان کی رائے میں کوئی دوسری مقامی کمپنی ہنڈا جسی بریک اور ایکسلریشن فراہم نہیں کرتی ہے۔ نئی کار تلاش کرنے پر یہ واضح تھا کہ وہ ہنڈا کار ہی خریدنا چاہتے ہیں لیکن اس بار ایسی گاڑی کی تلاش تھی جو کی گراؤنڈ کلیئرنس زیادہ ہو۔ ایسے میں کراس اوور مارکیٹ میں ویزل کے علاوہ ہنڈا کی کوئی دوسری گاڑی موجود نہیں تھی۔ انہوں نے یہ کار 2017 میں 3.7 ملین روپے میں خریدی تھی۔

نمایاں خصوصیات

یہ ویزل کا ایکس ویرینٹ ہے۔ اگرچہ، اس میں اب بھی اچھی خاصی خصوصیات ہیں جن میں بائی زینون ہیڈ لیمپس، 17 انچ کے الائے وہیل، سٹیئرنگ کنٹرول، کروز کنٹرول، ڈوئل زون کلائمیٹ کنٹرول، سیمی ڈیجیٹل انسٹرومنٹ کلسٹر، الیکٹرک پارکنگ بریک، ریٹریکٹ ایبل مررز شامل ہیں۔ حفاظتی خصوصیات میں 6 ایئر بیگز، اے بی ایس بریک، ریورس کیمرہ وغیرہ شامل ہیں۔

فیول ایوریج

اونر کے مطابق گاڑی کی فیول ایوریج کا حساب لگانا زیادہ مشکل نہیں ہے، ویزل شہر کے اندر 14 کلومیٹر فی لیٹر سے زیادہ کی فیول ایوریج آسانی سے دیتی ہے۔ اونر گاڑی کو ہائی وے پر نہیں لے گیا، لہذا ہائی وے پر گاڑی کی فیول ایوریج کا کوئی اندازہ نہیں ہے۔

اونر کو گاڑی میں کیا پسند نہیں ہے؟

مالک کے مطابق یہ گاڑی ان کے لیے گزشتہ برسوں میں ایک مکمل پیکج ثابت ہوئی ہے تاہم اس میں کچھ خامیاں بھی ہیں۔ سب سے بڑی چیز جو اونر کو گاڑی کے بارے میں ناپسند ہے وہ اس کی سسپنشن ہے۔ اونر کے مطابق گڑھوں میں جھٹکے جذب کرنے کی اس کی سطح کم سے کم ہے۔ لہذا، ایسی سواری ناہموار سڑکوں پر سفر کرنے میں بہت تکلیف دیتی ہے۔ اس طرح سسپنشن واحد چیز ہے جسے وہ اپنی ویزل میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔

دیکھ بھال

اونر انجن کے لیے سنتھیٹک آئل استعمال کرتا ہے، جسے ہر 10000 کلومیٹر بعد تبدیل کیا جاتا ہے۔ اس کے مطابق وقتاً فوقتاً دیکھ بھال کا خرچ تقریباً 10000 روپے ہے جو کہ بہت معمولی ہے۔ پاکستان میں ویزلز کے ساتھ ایک بڑا مسئلہ ٹرانسمیشن کی ناکامی ہے جس کی وجہ غلط ٹرانسمیشن فلیوڈ ہے۔ خوش قسمتی سے اونر کو اب تک ایسی کوئی پریشانی نہیں ہوئی ہے۔

ویڈیو دیکھیں

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.