نئی چنگان اوشان X7 کا فرسٹ لُک ریوئیو

0 19,772

چینی کار ساز ادارے پاکستان میں اس سے پہلے کبھی اتنے کامیاب نہیں ہوئے۔ چنگان ایلسوین اور اوشان کی سیلز میں اضافہ کمپنی کی کامیابی کا راز سمجھا جا رہا ہے۔ دوسری جانب کمپنی نے کئی تبدیلیوں کے ساتھ اوشان X7 نیا ویرینٹ لانچ کر کے صارفین میں نیا جوش و خروش پیدا کر دیا ہے۔

ایکسٹیرئیر

معمولی لیکن مؤثر ترمیم کے ساتھ، یہ فیس لفٹ ویرینٹ کافی پرکشش نظر آتا ہے۔ اس کے فرنٹ پروفائل کی بات کی جائے تو یہاں فرنٹ گرل کا نیا ڈیزائن اور لوگو نظر آتا ہے۔ اس کے علاوہ یہاں ڈی آر ایلز، انڈیکیٹرز، ایل ای ڈی ہیڈ لیمپس، روف ریلز، کرول سٹرپس جیسے فیچرز بھی نظر آتے ہیں۔

5 اسپوک سنگل ٹون الائے وہیل کو نئے ڈوئل ٹون ایروڈائنامک اسٹائل سے بدل کر سائیڈ پروفائل کو بہتر بنایا گیا ہے۔ رئیر پروفائل میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، یہ 5 سیٹر اب بھی ایک الیکٹرانک ٹیل گیٹ اور کی لیس انٹری کے ساتھ آتی ہے۔

چنگان اوشان X7 کا انٹیرئیر

اوشان ڈوئل ٹون ٹیراکوٹا انٹیرئیر کے ساتھ 5 سیٹوں اور 7 سیٹوں والے ویرینٹس پیش کر رہا ہے۔ سٹیئرنگ وہیل کو سپورٹی بنایا گیا ہے۔ جس میں ہوم بٹن اور میوزک کنٹرولز شامل ہیں۔ یہاں ایک ڈائنامک کلسٹر پینل بھی دیا گیا ہے جس میں ریو کاؤنٹر اور ڈرائیو موڈز بشمول ایکو، کمفرٹ اور سپورٹ جیسے آپشنز موجود ہیں۔

مزید برآں یہ کہ گاڑی میں پینورامک سن روف موجود ہے۔ دیگر آپشنز میں تھری ڈی ویو کے ساتھ 360 ڈگری کیمرہ، اینڈرائیڈ آٹو سپورٹ، کروز کنٹرول، ٹچ ریڈنگ لیمپ اور وائس کمانڈ فیچر شامل ہیں۔

اوشان X7 کی قیمت

5 اور 7 سیٹر ویرینٹس کی قیمت تقریبا 90 لاکھ روپے ہے۔ لہذا، اگر آپ اپنی گاڑی کو اپ گریڈ کرنے کے لیے اپنی ہیچ بیک کو کراس اوور سے تبدیل کرنا چاہتے ہیں تو X7 ایک اچھا انتخاب ہوسکتا ہے۔

ویڈیو دیکھئیے 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.