کِیا سپورٹیج کی قیمتوں میں کمی نہیں کی جائے گی
قیمتوں میں کمی کی جاری لہر اور بار بار پوچھ گچھ کے بعد کِیا پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ کمپنی کے پاس اپنی کراس اوور ایس یو وی سپورٹیج کی قیمت کم کرنے کا کوئی فوری منصوبہ نہیں ہے۔ ایک سرکاری بیان میں کمپنی نے کہا کہ کِیا سٹونک کے لیے حالیہ قیمت کی ایڈجسٹمنٹ کے بعد، ہم نے سپورٹیج لائن اپ بشمول بلیک ایڈیشن، آل ویل ڈرائیو، فرنٹ ویل ڈرائیو اور الفا ویرینٹ) پر ممکنہ قیمتوں میں کمی کے حوالے سے پوچھ گچھ میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
کمپنی نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ملکی زرمبادلہ، ٹیکس اور ڈیوٹیز کے سٹرکچر اور اشیاء کی قیمتوں کے استحکام کو دیکھتے ہوئے اسپورٹیج پر قیمتوں میں مزید کوئی کمی نہیں کی جائے گی۔ کار کمپنی نے نتیجہ اخذ کیا کہ وہ سپورٹیج کی تمام اقسام پر محدود مدت کی پیشکش کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہیں اور اس کو پہلے ہی 31 مئی 2024 تک بڑھا چکے ہیں۔
گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کی لہر
یہ بات قابل ذکر ہے کہ کِیا پاکستان فی الحال 3 لاکھ روپے کمی کی پیشکش کر رہا ہے۔ کِیا پاکستان پہلی بڑی کمپنی تھی جس نے پاکستان میں قیمتوں میں کمی کی حالیہ لہر کو شروع کیا اور اپنی گاڑی سٹونک کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے کی کمی کا اعلان کیا۔ جس کے بعد کی گاڑی کی قیمت 6280000 روپے سے کم ہو کر 4767000 روپے ہو گئی۔ یہ اعلان جمود کا شکار مارکیٹ کے لیے ہوا کا ایک تازہ دم تھا جو پچھلے کچھ سالوں سے مشکل وقت سے گزر رہی تھا اور اس کی وجہ سے سوزوکی سوئفٹ اور پیجو 2008 کی قیمتوں می بھی کمی ہوئی تھی۔
قیمت میں کمی کے بعد ردعمل اتنا زبردست تھا کہ کمپنی کو سٹونک کی بکنگ بند کرنی پڑی کیونکہ گاڑی کی مانگ میں شدید اضافہ ہو چکا تھا جس کی وجہ سے سٹونک کے لیے بکنگ کا رش بڑھ گیا، ڈلیوری کو ستمبر 2024 تک بڑھایا گیا۔
کیا آپ کِیا سپورٹیج خریدنے کا سوچ رہے ہیں؟ کمنٹس سیکشن میں ہمیں بتائیں۔