حکومت عوام پر ایک بار پھر پیٹرول بم گرانے کیلئے تیار

0 2,189

اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی قیمتوں میں 4 روپے 20 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئ ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اوگرا نے سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی تاہم پیٹرولیم کی قیمتوں میں ردو بدل کا فیصلہ وزارت پیٹرولیم وزیراظم کی مشاورت سے کیا جائے گا۔ اس سے قبل عمران خان پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے اضافے سے متعلق کئی سمریز مسترد کر چکے ہیں۔

سمری میں 4 روپے 20 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 3 روپے 50 پیسے مہنگا کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ یہ فیصلہ پیٹرول اور ڈیزل لیوی اور سیلز ٹیکس کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ اس وقت پیٹرول پر لیوی 4 روپے 80 پیسے جبکہ ڈیزل پر 5روپے 14پیسے ہے۔

پیٹرول کی حالیہ قیمتیں

پیٹرولیم کی حالیہ قیمت 108.76 روپے فی لیٹر ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 110.76 روپے، کیروسین آئل 80 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل 77.65 روپے فی لیٹر ہے۔

عالمی قیمتیں

واضح رہے کہ عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 32 ماہ کی بلند ترین سطح پر ہیں جس کے بعد عالمی وبا کے پھیلاؤ کے دوران پیٹرولیم انڈسٹری کو پیش آںے والے مالی نقصان کا نقصان پورا کر لیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتیں 4 ہفتوں کی بلند ترین سط پر پہنچ چکی ہیں۔ ماہرین کی جانب سے پیشگوئی کے مطابق کویڈ 19 کے پھیلاؤ کے دوران لگائی جانے والی پابندیاں ختم ہونے کے باعث تیل کی طلب اور رسد میں سختی دیکھنے کو مل سکتی۔

کیا آپ کو لگتا ہے کہ اس بار حکومت پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرے گی؟ اگر آپ کا جواب ہاں ہے تو اس صورت میں حکومت کی جانب سے پیٹرولیک مصنوعات کی قیمتیں کس حد تک بڑھائی جائیں گی؟ اسکے علاوہ متوقع اضافے کا مقامی صارفین پر کیا اثر پڑے گا؟ نیچے دئیے گئے کمنٹ سیکشن میں اپنے خیالات کا اظہار کریں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.