چنگان اوشان X7 (5 سیٹر) کا پہلا فرسٹ لُک ریوئیو (تفصیلی جائزہ)

0 2,669

چنگان پاکستان نے ملک میں اپنی پہلی کراس اوور ایس یو وی اوشان X7 لانچ کی ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جہاں یہ گاڑی سب سے پہلے لانچ کی گئی ہے۔ یعنی پہلی بار ایسا ہوا کہ کوئی کار پاکستان سمیت عالمی مارکیٹ میں ایک ہی وقت میں لانچ کی گئی ہے۔

گاڑی کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ یہ پاکستان کی پہلی یورو 6 کراس اوور ہے۔ اس گاڑی میں کیا خصوصیات پائی جاتی ہیں؟ آئیے گاڑی کے فرسٹ لُک ریوئیو میں جانتے ہیں۔

ویرینٹس

چنگان پاکستان نے گاڑی کے دو ویرینٹس (5 سیٹر فیوچرسینس اور 7 سیٹر کمفرٹ) لانچ کر کے ایک تیر سے دو شکار کیے ہیں۔ پاکستانی آٹوانڈسٹری میں ایسا پہلی بار دیکھنے کو ملا ہے کہ ایک ہی ماڈل میں مختلف سیٹنگ کپیسٹیز کے ساتھ دو ویرینٹس لانچ کیے گئے ہیں۔

یہاں 5 سیٹر فیوچرسینس ویرینٹ کا تفصیلی جائزہ پیش کیا جا رہا ہے۔

انجن

دونوں ویریںٹس میں 1500 سی سی ٹربوچارجڈ بلیو کور انجن دیا گیا ہے جو 185 ہارس پاور اور  300Nmٹارک پیدا کرنے کی صلاحیت پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ انجن MG HS اور پروٹون X70 دئیے گئے 1500 سی سی انجنز کی نسبت زیادہ پاورفُل ہے۔ حتی کہ یہ انجن کِیا سورینٹو میں دئیے گئے 2400 سی سی اور ٹویوٹا فارچیونر کے 2700 سی سی انجنز کو بھی مات دینے کی طاقت رکھتا ہے۔

Engine

ایکسٹیرئیر

چنگان اوشان X7 جدید ڈیزائن اور سٹائل کے ساتھ ایک اچھی نظر آنے والی کار ہے۔

فرںٹ پروفائل

گاڑی کا فرنٹ پروفائل چنگان یونی ٹی اور یونی کے سے ملتا جلتا ہے۔ آپ گاڑی کو پہلی بار دیکھنے کے بعد بتا سکتے ہیں کہ گاڑی چنگان کراس اوور فیملی سے تعلق رکھتی ہے۔

گاڑی کی سب سے نمایاں چیز اس کی بڑی سرج فلو فرنٹ گرِل ہے۔ گرِل کا ڈیزائن اوشن ویوز ((Ocean waves سے متاثر ہو کر بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اوشان X7 میں DRLs کے نیچے دی گئی بائی بیم پروجیکٹر ہیڈ لائٹس گاڑی کی خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہیں۔

اوشان X7 5 سیٹر میں الیکٹریکلی ایڈجسٹ ایبل، ریٹریکٹیبل اور ایل ای ڈی ٹرن سگنل اور روف ٹیلز کے ساتھ ہیٹِڈ سائیڈ ویو مِررز دئیے گئے ہیں۔

رئیرپروفائل

اوشان X7 ٹویوٹا فارچیونر سے زیادہ چوڑی ہے۔ گاڑی کا پچھلا حصہ بھی دیکھنے میں کافی چوڑا ہے۔ یہاں دی گئی اِنفینیٹی ٹیل لائٹس سِنگل لائٹ بار کے ساتھ دائیں سے بائیں تک جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ رئیر پروفائل میں پارکنگ سینسرز کے ساتھ میں سیاہ ڈفیوزر بمپر، ریفلیکٹرز، ڈیکوریٹیو ایگزاسٹ پائپس، ہائی ماؤنٹِڈ بریک لیمپ، رئیر وائپر اور شارک فِن اینٹینا بھی دیا گیا ہے۔

ٹرنک

اوشان X7 فیوچرسینس میں پاورڈ ٹیل گیٹ دیا گیا ہے جو بوٹ لِڈ میں دئیے گئے بٹن کو دبانے سے خودکار طریقے سے نیچے آ جاتا ہے۔ اس کے علاوہ سپئیر ویل چیسی کے نیچے فِٹ کیا گیا ہے۔ اسی لیے 5 سیٹر اوشان  X7میں کافی بوٹ سپیس موجود ہے۔

اںٹیرئیر

اگر ہم چنگان اوشان X7 کے انٹیرئیر کی بات کریں تو یہ کافی “Futuristic” ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کمپنی نے 5 سیٹوں والے ویرینٹ کا نام FutureSense رکھا ہے۔

گاڑی کا کیبن پیانو بلیک، ڈارک گرے پلاسٹک، آئوری وائٹ فاکس لیدر کا مجموعہ ہے جس میں کہیں کہیں سِلور ٹچ بھی نظر آتا ہے۔ یہ تمام رنگ کار کیبن کی کشادگی میں اضافہ کرتے ہیں۔

انٹری

اوشان  X7 کے دونوں ویرینٹس میں سمارٹ پراکسیمیٹی انٹری دی گئی ہے جو آپ کے ہاتھ یا جیب میں موجود ریموٹ کی چابی کو محسوس کرتی ہے اور خود کار طریقے سے کار کے دروازے اور شیشے کھول دیتی ہے اور ہیڈلائٹس کو آن کردیتی ہے۔ گاڑی میں ایک سمارٹ ایگزٹ فیچر بھی ہے جو بالکل اسی طریقے سے کام کرتا ہے۔ جب آپ ریموٹ کی ساتھ کار سے نکلتے ہیں تو کار کے دروازے، کھڑکیاں، سائیڈ ویو مررز اور سن روف خود بخود بند ہو جاتے ہیں۔

سٹئیرنگ وہیل

اوشان  X7 فیوچرسینس میں میڈیا کنٹرول، اڈاپٹیو کروز کنٹرول اور لائٹ کے ساتھ 360° کیمرہ بٹن اور D شکل کا سپورٹی سٹیئرنگ وہیل ہے۔

سٹیئرنگ وہیل کے دائیں جانب آٹو سٹارٹ/سٹاپ بٹن، ہیڈلائٹ اور سائیڈ ویو مرر ایڈجسٹمنٹ بٹن اور ڈرائیور کی سیٹ ہیٹ اور وینٹیلیشن بٹن جیسے فیچرز دئیے گئے ہیں۔

میٹر کلسٹر

7 انچ کا ڈیجیٹل LCD میٹر کلسٹر تمام ضروری معلومات دِکھاتا ہے جیسے ڈیجیٹل سپیڈ، ایندھن کی کھپت، درجہ حرارت، ڈِسٹنس مانیٹرنگ، ٹائر ہیلتھ انفارمیشن وغیرہ۔

انفوٹینمنٹ سکرین

اوشان  X7 فیوچرسینس میں 10.25 انچ کا HMI (ہیومن مشین انٹرفیس) ہے جس میں بہت سے فیچرز دئیے گئے ہیں۔ آپ متعدد کار سیٹنگز کو تبدیل کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے فون کی سکرین کو عکس بند کر سکتے ہیں اور کار کے ڈائگناسٹک کو چیک کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ DVR (ڈیجیٹل ویڈیو ریکارڈر) کے ساتھ ویڈیوز ریکارڈ کر سکتے ہیں، میوزک چلا سکتے ہیں اور کالز اٹینڈ کرنے کے علاوہ اور بھی بہت کچھ کر سکتے ہیں۔

کلائمیٹ کنٹرول

گاڑی میں سنگل زون آٹومیٹک کلائمیٹ کنٹرول ٹچ پینل دیا گیا ہے۔ لہذا آپ آسانی سے درجہ حرارت کو تبدیل کر سکتے ہیں۔ فرنٹ AC گرِل ڈیش بورڈ کے ساتھ چلتا ہے اور رئیر AC وینٹ سینٹر کنسول میں دیا گیا ہیں۔

سیٹس

آئوری وائٹ فاکس پرفوریٹِڈ لیدر سیٹس پر نرم کُشنِنگ نظر آتی ہے۔ سنٹرل آرم ریسٹ اور فرنٹ ڈور آرم ریسٹ ڈرائیور کی سیٹ کو بہت آرام دہ بناتے ہیں۔ ڈرائیور اور فرنٹ پیسنجز سیٹس 6 وے پاورڈ، ہیٹِڈ اور وینٹی لیٹڈ ہیں۔

سیفٹی فیچرز

اوشان  X7 فیوچرسینس میں بہت سے سیفٹی فیچرز دئیے گئے ہیں۔ جن میں 4 ایئر بیگز، اڈاپٹیو کروز کنٹرول، 360° کیمرہ، ٹائر پریشر مانیٹرنگ سسٹم (TPMS)، EBD کے ساتھ ABS، بریک اسسٹ، فارورڈ کولیژن وارننگ، آٹو ایمرجنسی بریکنگ، ٹریکشن کنٹرول (TC)، الیکٹرانک اسٹیبلٹی پروگرام، ہل ہولڈ اینڈ ڈیسنٹ کنٹرول، ڈیجیٹل ویڈیو ریکارڈر (DVR)، فرنٹ اور رئیر پارکنگ سینسرز اور آن بورڈ کار ڈائیگنوسٹک سسٹم شامل ہیں۔

قیمت

اوشان X7 فیوچرسینس کی قیمت 5950000 روپے ہے جو کہ مارکیٹ کی مسابقتی قیمت ہے۔

مجموعی طور پر اوشان X7 کراس اوور سیگمنٹ میں ایک بہترین اضافہ ہے۔ بہترین شکل، پرتعیش انٹیریئر، پاور پیک فیچرز جیسے فیچرز صارفین کو اپنی طرف متوجہ کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.