ORA 03 EV کا فرسٹ لُک ریوئیو

0 3,212

سازگار انجینئرنگ نے حالیہ برسوں میں پاکستان میں کچھ اہم گاڑیاں متعارف کروائی ہیں جن میں کمرشل رکشوں سے لے کر طاقتور کراس اوور ہیول تک شامل ہیں۔ ان میں سے ہر ایک کار نے خود کو ایک بہترین پروڈکٹ بھی ثابت کیا ہے اور اب کمپنی پاکستان میں اپنی پہلی الیکٹرک کار EV ORA 03 بھی لانچ کر دی ہے۔

گریٹ وال موٹرز ایک چینی کار ساز کمپنی ہے جو برطانوی آٹوموٹیو برانڈ مِنی کوپر کے ساتھ مشترکہ طور پر کام کرتی ہے۔

کسٹیرئیر

گاڑی کا بیرونی حصہ مِنی سے کافی متاثر لگتا ہے۔ گاڑی کی فینسی گرل، بیجنگ، اور کریکٹر خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہیں۔ گاڑی میں 18 انچ کے وہیلز ہیں۔ یہ ایک سٹی کار کی طرح لگتی ہے جس میں دی گئی مینوئل بوٹ سپیس لمبے سفر کیلئے موزوں نہیں ہے۔ گاڑی کی ہیڈ لائٹس، ڈیفوگرز، بریک لیمپ، اور رئیر پارکنگ سینسرز اس ہیچ بیک کو پاکستان میں دستیاب تمام الیکٹرک گاڑیوں سے منفرد شکل دیتے ہیں۔

انٹیرئیر

اس چھوٹی کار انٹیرئیر کافی کشادہ ہے۔ گاڑی میں کافی لیگ روم اور ہیڈ روم دیا گیا ہے جبکہ پینورامک سن روف گاڑی کو مزید جدت بخشتا ہے۔ اس کا ڈیش بورڈ ٹیرا روزا ریڈ، بیج، آل بلیک، اور سبز نیلے رنگوں کے چار مختلف مجموعوں میں آتا ہے جس میں پریمیم اپولسٹری اور عمدہ سلائی شامل ہے۔

ہیول جولین کی طرح اس گاڑی میں بھی ریورس ڈائل انڈیکیٹر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کی لیس سٹارٹ، سوئچ آف اگنیشن بٹن، فرنٹ آرمریسٹ، وائرلیس چارجر، یو ایس بی پورٹ، 12V  چارجر، 360 ڈگری کیمرہ، ایڈجسٹ سٹیئرنگ، ایڈپٹیو کروز کنٹرول، ہیڈلائٹ ایڈجسٹمنٹ ، ٹریکشن کنٹرول بٹن، اور الیکٹرک ڈرائیور سیٹ جیسے فیچرز بھی یہاں نظر آتے ہیں۔

بیٹری اور پرفارمنس

جو چیز اس ہیچ بیک کو اپنے حریفوں سے ممتاز کرتی ہے وہ اس کی 400 کلومیٹر رینج اور تیز چارجنگ کی صلاحیت ہے۔ یہاںOEM  7 کلو واٹ کا چارجر فراہم کر رہا ہے جو اس مشین کو 6 سے 7 گھنٹے میں چارج کرنے میں مدد کرتا ہے، جبکہ کمرشل چارجر کے ساتھ یہ 30 سے ​​40 منٹ میں 80 فیصد تک چارج ہو جاتی ہے جبکہ 47.9 کلو واٹ لیتھیم آئن بیٹری اسے طویل مدت میں پائیدار بناتی ہے۔

قیمت

س ہیچ بیک کا سی بی یو ماڈل میں 8900000 روپے میں دستیاب ہے، اور اس کی ڈیلیوری کا وقت 3 سے 4 ماہ ہے۔

ویڈیو دیکھئیے

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.