چنگان اوشان X7 فیوچرسینس بمقابلہ سوِک RS ـ تفصیلی موازنہ
چنگان اوشان X7 اور ہنڈا سوِک مارکیٹ میں آنے والی نئی گاڑیاں ہیں۔ اوشان X7 ایک کراس اوور ایس یو وی ہے جبکہ سوِک ایک سیڈان ہے۔ اوشان X7 کے پاکستان میں دو ویرینٹس لانچ کیے گئے ہیں۔ جن میں کمفرٹ اور فیوچرسینس شامل ہیں۔ دوسری جانب سوِک کے 3 تین ویرینٹس (سٹینڈرڈ، اورئیل، RS) دئیے گئے ہیں۔ اس آرٹیکل میں ہم دونوں گاڑیوں، اوشان X7 فیوچرسینس اور سوِک RS کے ٹاپ آف دی لائن ویرینٹس کا موازنہ کریں گے۔
سائز
کراس اوور ایس یو وی اوشان X7 4730 ملی میٹر لمبی، 1870 ملی میٹر چوڑی اور 1720 ملی میٹر اونچی ہے جبکہ اس کے مدمقابل سیڈان کی چوڑائی 4673 ملی میٹر، لمبائی 1801 ملی میٹر اور اونچائی 1415 ملی میٹر ہے۔ X7 اپنی مدمقابل سوِک سے زیادہ لمبی، چوڑی اور اونچی ہے۔
دونوں کاروں میں 5 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ X7 ایک سی پلس سیگمنٹ کراس اوور ہے جبکہ RS ایک سی سیگمنٹ سیڈان ہے۔
انجن اور ٹرانسمشن
اوشان X7میں 1500 سی سی TGDI یورو 6 انجن جو 185 ہارس پاور اور 300Nm ٹارک پیدا کرتا ہے جبکہ سوِک میں 1500 سی سی i-Vtec DOHC انجن دیا گیا ہے جو 176 ہارس پاور اور 220Nm ٹارک پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہاں اوشان X7 کا انجن زیادہ پاورفُل نظر آتا ہے۔
اسی طرح ٹرانسمشن کی بات کی جائے تو اوشان X7 میں 7 سپیڈ DCT آٹو ٹرانسشمن جبکہ سوک میں CVT ٹرانسمشن دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ اوشان X7 میں 4 ڈرائیونگ موڈز (ایکو، کمفرٹ، کسٹم، سپورٹ) جبکہ سوِک میں 3 موڈز ( ایکو، نارمل، سپورٹ) دئیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ اوشان X7 میں سٹارٹ/سٹاپ ٹیکنالوجی دی گئی ہے جو کہ سوک میں نہیں ہے۔
ایکسٹیرئیر
اوشان X7 کی ہیڈلائٹس سوِک میں ایل ای ڈی کے مقابلے بائی بیم پروجیکٹر ہیں، جبکہ دونوں کاروں میں DRL ایل ای ڈی ہیں۔ ٹیل لائٹس کی بات کی جائے X7 میں انفینٹی ایل ای ڈی جبکہ سوک میں لینز ٹائپ ٹیل لائٹس نظر آتی ہیں۔
X7 میں الائے وہیل کا سائز 19 انچ جبکہ سوک میں 17 انچ ہے۔ دریں اثنا، دونوں گاڑیوں میں الیکٹرانکلی فولڈ ایبل اور ہیٹِڈ سائیڈ ویو مِررز ہیں۔ X7 میں پاورڈ ٹرنک ہے جبکہ ہنڈا سوِک میں یہ مینوئل ہے۔ دونوں کاروں میں سمارٹ کی اور ٹرنک اوپنر کا آپشن دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں، سوک میں سادہ سن روف جبکہ X7 میں پینورامک سن روف ہے۔
انٹیرئیر
X7میں سیٹ میٹریل پرفوریٹِڈ فاکس لیدر ہے جبکہ سوِک میں لیدر ہے۔ کراس اوور اوشان X7 میں ڈرائیور اور مسافر کی سیٹس 6 وے پاورڈ ہیں جبکہ سوِک میں 6 وے مینوئل ڈرائیونگ اور 4 وے مینوئل پیسنجر سیٹ ہے، جو سوِک کی یہاں X7 پر واضح برتری ہے۔
اس کے علاوہ X7 میں ڈرائیور اور پیسنجر سیٹس ہیٹِڈ اور ہوا دار ہیں جبکہ سوِک میں ایسا کچھ نہیں ہے۔ سوِک میں ڈوئل زون کلائمیٹ کنٹرول دیا گیا ہے جبکہ اوشان X7 میں آٹو کلائمیٹ کنٹرول نظر آتا ہے۔ دونوں گاڑیاں ریئر اے سی وینٹ اور سٹیئرنگ میڈیا کنٹرول فراہم کرتی ہیں۔
میٹر کلسٹر کی بات کی جائے تو X7 میں 7 انچ ڈیجیٹل LCD دیا گیا ہے جبکہ سوِک میں 7 انچ TFT LCD ہے۔ اسی طرح X7 میں ہیومن مشین انٹرفیرنس کے ساتھ 10.25 انچ کی انفوٹینمنٹ ٹچ سکرین ہے نظر آتی ہے جبکہ سوِک میں وائس کمانڈ کے ساتھ 9 انچ کی ٹچ سکرین ہے۔
سیفٹی اور کمفرٹ
X7میں ایئر بیگز کی تعداد 4 ہے جبکہ سوِک صرف 2 ائیربیگز ہیں۔ دونوں گاڑیوں میں فارورڈ کولیژن وارننگ، آٹو ایمرجنسی بریکنگ، سمارٹ پروکسیمٹی انٹری، ABS + EBD + BA، ٹریکشن کنٹرول، الیکٹرانک اسٹیبلٹی پروگرام (ESP)، ہل ہولڈ اوراموبلائزر جیسے سیفٹی فیچرز دئیے گئے ہیں۔
اسکے علاوہ X7میں 360 ڈگری کیمرہ جبکہ سوک میں ڈائنامِک گائیڈلائنز کے ساتھ رئیر کیمرہ نظر آتا ہے۔ اوشان X7 میں ڈیٹا ریکارڈر، آن بورڈ ڈائیگناسٹک سسٹم، فرنٹ + ریئر پارکنگ سینسرز، ٹائر پریشر مانیٹرنگ سسٹم (TPMS) اور ہل ڈیسنٹ کنٹرول جیسی اضافی خصوصیات نظر آتی ہیں ۔ یعنی کہ X7 اپنی مدمقابل کار سوک سے زیادہ محفوظ ہے۔
قیمت
چنگان نے اوشان X7 فیوچرسینس کی قیمت 5950000 روپے مختص کی ہے جبکہ ہنڈا سوِک RS کی قیمت 6149000 روپے ہے۔