خوشخبری، 1000 سےزیادہ MGHS پاکستان آگئیں
ایم جی ایچ ایس خریدنے والوں کیلئے اب تک کی بہترین خبر یہ ہے کہ ایم جی پاکستان نے 1100 نئے CBU یونٹس خرید لیے ہیں جو اس وقت کراچی پورٹ پر موجود ہیں۔
پاک وہیلز سے بات کرتے ہوئے ایم جی پاکستان کے آفیشلز کا کہنا تھا کہ سات سے دس دنوں میں کلئیرنس کا عمل مکمل ہونے کے بعد پاکستان کے تمام شہروں میں ڈلیوری کا آغاز کردیا جائے گا۔
یہاں اہم ترین سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ایم جی ان گاڑیوں کے لیے پرانی قیمت وصول کرے گا یا کوئی نئی قیمت مختص کی گئی ہے؟ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کمپنی آفیشلز کا کہنا تھا کہ نئی قیمت صرف نئے آنے والے ویرینٹ ایچ ایس ایکسکلوزیو کی نئی بکنگز پر لاگو ہوگی جو کہ گزشتہ ماہ 27 مئی سے شروع ہو چکی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق ایم جی ایچ ایس ایکسکلوزیو میں مکمل ڈیجیٹل سپیڈومیٹر متعارف کروایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ یہ گاڑی سِلور رنگ میں بھی دستیاب ہوگی۔
ایم جی ایچ ایس کی قیمت میں اضافہ
یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ گزشتہ ماہ کمپنی کی جانب سے ایم جی ایچ ایس کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق ایچ ایس کے CBU یونٹس کی نئی قیمت 57،49،000 روپے ہے۔ اس گاڑی کی پرانی قیمت 54،49،000 روپے تھی جس میں اب تین لاکھ روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ گاڑی کی بکنگ کیلئے کسی بھی خریدار کو 20 لاکھ روپے ادا کرنا ہوں گے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق ایچ ایس ایکسکلوزیو کی خریداری پر ہوگا۔
مقامی سطح پر تیاری شروع
گزشتہ ماہ JW SEZ گروپ کے ہیڈ اور MG کے لوکل پارٹنز جاوید آفریدی نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ الحمداللہ، مقامی سطح پرتیار کی گئی پہلی ایم جی ایچ ایس تیار کر لی گئی ہے۔ اس کے علاوہ انھوں نے اپنی ٹویٹ میں اس گاڑی کی دو تصاویر بھی شئیر کیں۔
یہ یقینی طور پر کمپنی کے لئے ایک بہت بڑا قدم ہے کہ اس نے CBU یونٹس بیچے۔ دوسری جانب کووڈ 19 کی وجہ سے عالمی سطح پر پیدا ہونے والی صورتحال کی وجہ سے گاڑیوں کی ڈلیوریز بھی تاخیر کا شکار ہو رہی ہے۔
کیا آپ نے ایم جی ایچ ایس بُک کروا لی ہے یا گاڑی کی ڈلیوری کیلئے خوش ہیں تو نیچے دئیے گئے کمنٹ سیکشن میں ہمیں ضرور آگاہ کیجئیے۔