اُوورسیز پاکستانیوں کے لیے گاڑیوں کی درآمد سے متعلق پالیسی میں اکتوبر 2025 سے بڑی تبدیلی متوقع ہے۔ بزنس ریکارڈر کی رپورٹ کے مطابق، حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے گاڑیوں کی درآمد کے مقبول بیگیج اور گفٹ اسکیموں کو اپنی نئی پانچ سالہ تجارتی درآمدی پالیسی میں شامل کرنے پر غور کر رہی ہے، جس کا نفاذ 1 اکتوبر 2025 سے ہوگا۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کے اجلاس میں سیکریٹری تجارت، جواد پال نے اس منصوبے کا انکشاف کیا۔ اجلاس میں پانچ سال پرانی گاڑیوں کی درآمد پر زیر بحث آیا، جن پر پہلے سال 40 فیصد اضافی ڈیوٹی عائد کی جائے گی، جو ہر سال 10 فیصد کم ہوتی جائے گی۔
بیگیج اور گفٹ سکیمیں کیا ہیں؟
نئی پالیسی کے اثرات کو سمجھنے کے لیے موجودہ اسکیموں کو جاننا ضروری ہے:
- پرسنل بیگیج سکیم: اس کے تحت بیرون ملک مقیم پاکستانی واپس آتے ہوئے ذاتی استعمال کے لیے ایک استعمال شدہ گاڑی لا سکتے ہیں۔ اس اسکیم میں ٹیکس اور ڈیوٹی میں چھوٹ دی جاتی ہے۔
- گفٹ سکیم: اس کے تحت بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنی فیملی کے کسی فرد کو استعمال شدہ گاڑی بطور تحفہ بھیج سکتے ہیں، جس پر خصوصی ڈیوٹی کے قوانین لاگو ہوتے ہیں۔
یہ اسکیمیں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو اپنے خاندانوں کی مدد کرنے اور وطن واپسی یا دورے کے دوران کچھ فوائد حاصل کرنے کے لیے بنائی گئی تھیں۔
نئی کمرشل امپورٹ پالیسی
- نفاذ کی تاریخ: 1 اکتوبر 2025
- ڈیوٹی کا ڈھانچہ: استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر اضافی ڈیوٹی ہر سال بتدریج کم ہوگی۔
Year | Additional Duty |
2025–26 | 40% on top of existing taxes |
2026–27 | 30% |
2027–28 | 20% |
2028–29 | 10% |
2029–30 | 0% (only standard taxes apply) |