0% مارک اپ کیساتھ سوزوکی GR 150 کا انسٹالمنٹ پلان
پچھلے کچھ سالوں سے، سوزوکی GR 150 یا یاماہا YBR جیسی بالکل نئی پریمیم موٹر سائیکل خریدنا متوسط طبقے کے کسی بھی فرد کے لیے ایک چیلنج رہا ہے اور اس کی وجہ اِن بائکس کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہے۔ جس کے نتیجے میں سیلز اور کمپنی کے منافع کے حجم کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ بائک کمپنیز کے پاس اب 0% مارک اپ اور انسٹالمنٹ آفرز لگانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔ اٹلس ہنڈا کے بعد اب ایک اور جاپانی موٹر سائیکل بنانے والی کمپنی پاک سوزوکی نے بھی 0% مارک اپ کے ساتھ نئے انسٹالمنٹ پلان کا اعلان کیا ہے۔
GR 150پر لگائی گئی آفر
کمپنی کی سوشل میڈیا پوسٹ کے مطابق آپ اپنی ڈریم بائیک GR-150 کو اب آسان ماہانہ اقساط پر خرید سکتے ہیں۔ اس آفر میں 0% مارک اپ اور 25% ڈاؤن پیمنٹ اہم جُز ہیں۔
یہ آفر ایک متوسط طبقے کے فرد کے لیے بہترین سہولت ہے جو بڑی پیشگی ادائیگی نہیں کر سکتا۔
قیمت میں اضافہ
GR 150 کی قیمت 547000 روپے ہے، یہپی وجہ ہے کہ یہ روزمرہ استعمال ہونے والے سب سے مہنگی بائک ہے۔ جیسا کہ اوپر ذکر کیا گیا ہے، موٹرسائیکل کمپنیز نے قیمتوں میں اضافہ کیا ہے جو حالیہ برسوں میں ایک نئی بلندی تک پہنچ گئی ہے۔ ستم ظریفی یہ ہے کہ موٹرسائیکل کمپنی نے کبھی بھی قیمتوں میں اس اضافے کی وجہ بتانے کی زحمت ہی نہیں کی۔
اس آفر کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ کمنٹس سیکشن میں ہمیں بتائیں۔