کیا آپ ملتان میں پاک ویلز آٹو شو کیلئے تیار ہیں؟

0 204

کراچی اور لاہور کے بڑے شہروں میں کامیاب  آٹو شو منعقد کروانے  کے بعد  اب صوفیاء کے شہر ملتان میں آٹو شو کا انعقاد کیا جائے گا۔ یہ میگا ایونٹ 21 جنوری 2024 (اتوار) کو ڈی ایچ اے ملتان میں صبح 11 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔ لہذا، آپ وہاں اپنے دوستوں اور فیملی کے ساتھ جدید، کلاسک، موڈیفائیڈ کاروں اور بائکس کا نظارہ کر سکتے ہیں۔

اس شو میں گاڑیوں کی چھ اہم اقسام پیش کی جائیں گی، جن میں وِنٹیج، انٹرنیشنل، لگژری، موڈیفائیڈ، 4×4، اور بائکس شامل ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ شو میں ہر قسم کی گاڑیاں دیکھ سکیں گے۔

گاڑیوں کی رجسٹریشن

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی کار بھی اس آٹو شو کیلئے رجسٹرڈ ہو تو اس فارم کو پُر کریں اور اپنی گاڑی کے بارے میں تفصیلی معلومات دیں، بشمول ویرینٹ، ماڈل/ سال، کیٹیگری، شہر۔ اس کے علاوہ رابطے کیلئے معلومات اور کار کی واضح تصاویر بھی بھیجیں۔

اہم نوٹ

  • صرف منظور شدہ/منتخب گاڑیوں کو ہی داخلے کی اجازت ہوگی، لہذا براہ کرم تازہ ترین اور مناسب تصاویر اپ لوڈ کرنے کی کوشش کریں۔
  •  اگر آپ کی گاڑی رجسٹر ہوجاتی ہے تو آپ کو ٹیکسٹ میسج یا ای میل کے ذریعے سیریل نمبر موصول ہوگا۔
  • سموک کٹس بشمول برن آؤٹ اور کوئی بھی ایسا سٹنٹ جو کہ شرکاء اور پنڈال کو نقصان پہنچا سکتے ہیں، سختی سے ممنوع ہیں۔
  • براہ کرم پاک ویلز ٹیم کے جواب کا انتظار کریں۔
  • اپنی گاڑی صرف ایک بار رجسٹر کروائیں۔

مزید برآں، یہ تقریب فیملیز سمیت ہر کسی کے لیے ہے۔ لہذا، اپنے دوست اور فیملی کیساتھ اس تقریب میں شرکت کریں۔ پاک ویلز کے ایونٹس ہر اس شخص کے لیے ہیں جو کاروں اور بائکس کا مداح ہے۔ ہمیں پورا یقین ہے کہ ملتان کے لوگ ہمیں مایوس نہیں کریں گے اور اس شو کو کامیاب بنانے کے لیے بڑی تعداد میں موجود ہوں گے۔

کراچی اور لاہور میں حالیہ آٹو شوز بہت کامیاب رہے کیونکہ ہزاروں لوگ کاروں، بائک اور سب سے بڑھ کر پاک ویلز کے لیے اپنی محبت کا اظہار کرنے آئے تھے۔

کیا آپ پاک ویلز ملتان آٹو شو میں آ رہے ہیں؟ کمنٹس سیکشن میں ہمیں بتائیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.