پاکستان آٹو شو 2024 – لوکل MG HS PHEV کی خصوصی تصاویر

0 943

اس سال کا پاکستان آٹو شو (PAPS) بہت دلچسپ ہے کیونکہ ایم جی، ہنڈائی، کِیا اور چنگان جیسی کئی بڑی کمپنیاں مقامی مارکیٹ کے لیے اپنے نئے ماڈلز پیش کرنے کے ساتھ ڈسپلے بھی کر رہی ہیں۔ ہم پچھلے ہفتے سے آپ کو ان تمام گاڑیوں اور ان کے انٹرنیششنل فیچرز کے بارے بتا رہے ہیں۔ ان میں سب سے زیادہ دلچسپ اضافہ ایم جی ایچ ایس پی ایچ ای وی ہے۔ حالانکہ یہ گاڑی 2021 میں پاکستان آئی تھی، لیکن وہ درآمد کی گئی تھی، اور اب کمپنی نے اس کی مقامی طور پر اسمبل کی گئی گاڑی لانے کا اعلان کیا ہے۔

اس سے قبل ہم نے ایم جی ایچ ایس پی ایچ ای وی کی خصوصیات اور قیمت پر بات کی تھی۔ اس بلاگ میں ہم آپ کے ساتھ گاڑی کے ایکسٹیرئیر اور انٹیرئیر کی تصاویر شیئر کریں گے تاکہ آپ کو اس کا بہتر اندازہ ہو سکے۔

ایکسٹیرئیر

گاڑی کے نمایاں ایکسٹیرئیر فیچرز یہ ہیں:

  • میٹرکس ایل ای ڈی ہیڈلائٹس، ڈی آر ایل اور آٹو ڈِپ فیچر کے ساتھ
  • 18 انچ ڈوئل ٹون ڈائمنڈ کٹ الائے ویلز
  • تھری ڈی ایل ای ڈی ٹیل لائٹس، 96 ایل ای ڈی کے ساتھ
  • ڈوئل ایگزاسٹ
  • ایگریسو فرنٹ اسٹانس کے ساتھ ڈیجیٹل فلیم گرِل
  • اپڈیٹ کیئ گئے رئیر بمپر اور ڈفیوزر
  • ویلکم لوگو لائٹ
  • کی لیس انٹری اور پُش بٹن سٹارٹ

انٹیرئیر

گاڑی کے انٹیرئیر کی نمایاں خصوصیات ذیل میں دی گئی ہیں:

 

تصاویر سے آپ کو گاڑی کی ظاہری شکل، انداز اور مجموعی تاثر کا بہتر اندازہ ہو گیا ہوگا۔ کمپنی کو امید ہے کہ یہ گاڑی اسی طرح کامیاب ہو گی جس طرح ایم جی ایچ ایس لانچ کے وقت ہوئی تھی۔ مقامی طور پر اسمبل شدہ ایم جی ایچ ایس ہیول ایچ ای وی H6 کو ٹف ٹائم دے گی اور یہ دیکھنا دلچسپ ہو گا کہ صارفین کیا فیصلہ کرتے ہیں۔

آپ کو مقامی طور پر اسمبل شدہ ایم جی ایچ ایس پی ایچ ای وی کیسی لگی؟ کیا آپ کو اس کا بیرونی اور اندرونی ڈیزائن پسند آیا؟ ہمیں کمنٹس سیکشن میں ضرور بتائیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.