کِیا EV 5 کے آفیشل فیچرز اور دیگر خصوصیات

0 1,039

پاکستان آٹو شو (2024) کا آغاز ہو چکا ہے اور نئی گاڑیوں کی لانچنگ شروع ہو گئی ہے۔ پہلی بڑی گاڑی جو سامنے آئی ہے، وہ کِیا کی الیکٹرک کار ای وی 5 ہے۔ اس سے قبل ہم نے آپ کے ساتھ اس گاڑی کے انٹرنیشنل فیچرز اور خصوصیات شئیر کی تھیں اور اب یہاں کِیا پاکستان میں متعارف کرائے گئے ماڈل کے آفیشل فیچرز ہیں۔

کمپنی نے اس نئی گاڑی کے دو ویرینٹس لانچ کیے ہیں: جن میں کِیا ای وی 5 ایئر (شارٹ رینج) اور ای وی 5 ارتھ (لانگ رینج) شامل ہیں

پاور اور رینج

ایئر ویرینٹ میں موٹر فرنٹ پر واقع ہے، جبکہ ارتھ ویرینٹ میں موٹرز فرنٹ اور رئیر دونوں جگہ پر موجود ہیں۔ اگر ہم زیادہ سے زیادہ پاور کی بات کریں تو ایئر 160 کلو واٹ کی پاور پیدا کرتی ہے جبکہ ارتھ ویرینٹ میں موجود فرنٹ + رئیر موٹرز مشترکہ طور پر 230 کلو واٹ کی پاور پیدا کرتی ہیں۔ اسی طرح شارٹ رینج ویرینٹ 310 نیوٹن میٹر ٹارک پیدا کرتا ہے جبکہ لانگ رینج ویرینٹ 480 نیوٹن میٹر پیدا کرتا ہے۔

زیادہ سے زیادہ رفتار کی بات کی جائے تو دونوں گاڑیاں 185 کلومیٹر فی گھنٹہ تک جاتی ہیں۔ مزید برآں، ایئر 2WD ہے جبکہ ارتھ AWD ہے۔ اب ہم دونوں ویرینٹس کے 0-100 کی بات کرتے ہیں بیس ویرینٹ 8.5 سیکنڈ میں یہ رفتار حاصل کرتی ہے جبکہ ٹاپ ویرینٹ 6.5 سیکنڈ میں۔

آخر میں، ایئر کی آل الیکٹرک رینج (AER + NEDC) 490 کلومیٹر فی چارج ہے، جبکہ ارتھ کی رینج 620 کلومیٹر فی چارج ہے۔

چارجنگ ٹائم (نارمل اور فاسٹ)

ایئر ویرینٹ میں 6.6 کلو واٹ چارجر (سنگل فیز) موجود ہے، جس کا چارجنگ ٹائم تقریباً 9 گھنٹے 43 منٹ ہے جبکہ ٹاپ ویرینٹ میں 11 کلو واٹ (تھری فیز) چارجر موجود ہے جس کا چارجنگ ٹائم 8 گھنٹے ہے۔ فاسٹ چارجر (50Kw) کے ساتھ، ایئر کا چارجنگ ٹائم تقریباً 57 منٹ ہے، جبکہ ارتھ کی چارجنگ 72 منٹ میں مکمل ہوتی ہے۔ مزید برآں، 350 کلو واٹ چارجر کے ساتھ ایئر تقریباً 36 منٹ میں جبکہ ارتھ تقریباً 36 منٹ میں چارج ہو جاتی ہے۔

ایکسٹیرئیر

دونوں ویرینٹس میں ایل ای ڈی ہیڈلائٹس ٹائپ ہیں، جن کے ساتھ ایل ای ڈی ڈے ٹائم رننگ لائٹس (DRLs) اور ایل ای ڈی ٹیل لائٹس بھی شامل ہیں۔ دونوں ویرینٹس کے دیگر معیاری فیچرز میں الیکٹرک مِرر فنکشن فولڈنگ، ہیٹڈ اور الیکٹرک مرر ایڈجسٹمنٹ، رئیر ہائی ماؤنٹڈ سٹاپ لائٹ اور سولر گلاس (ونڈ سکرین، رئیر ونڈوز، فرنٹ ڈور گلاس اور ٹیل گیٹ) شامل ہیں۔ ارتھ ویرینٹ میں پینورامک سن روف پاور ون ٹچ ہے جو ایئر میں موجود نہیں ہے۔ ٹیل گیٹ پاور اوپننگ کا فیچر بھی صرف ٹاپ ویرینٹ میں دیا گیا ہے۔ بیس ویرینٹ میں الائے وہیل 18 انچ ہے جبکہ ٹاپ ویرینٹ میں یہ 19 انچ کا ہے۔

انٹیرئیر

ایئر ویرینٹ میں فیبرک سیٹس دی گئی ہیں اور مصنوعی لیدر سے بنی ہے جبکہ ٹاپ ویرینٹ میں مصنوعی لیدر (ون ٹون) استعمال ہوا ہے۔ دونوں میں کروز کنٹرول، یو ایس بی چارجر (فرنٹ ٹرے)، ڈرائیو موڈل پیڈل شفٹر، 8 وے پاور ڈرائیور سیٹ کے ساتھ 4 طرفہ وے لمبر اور الیکٹروکرومک رئیر ویو مرر (آٹو ڈمنگ) شامل ہیں۔ ٹاپ ویرینٹ میں اضافی فیچرز ہیٹڈ اور وینٹی لیٹڈ (فرنٹ)، پریمیم ریلیکسنگ سیٹ (ڈرائیور) کے ساتھ لیگ ریسٹ، ایمبیئنٹ موڈ، مساج سیٹ (ڈرائیور)، اور وائرلیس چارجر شامل ہیں۔ دونوں میں الیکٹرک پاور اسٹیئرنگ، ٹائر پریشر مانیٹرنگ سسٹم (TPMS)، ٹائر موبیلیٹی کِٹ، اور چار ڈرائیو موڈز (ایکو، نارمل، اسپورٹ، اور سنو) موجود ہیں۔

سیفٹی فیچرز

دونوں ویرینٹس میں معیاری حفاظتی خصوصیات شامل ہیں، جیسے کہ ABS، EBD +  بریک اسسٹ (BA)، الیکٹرانک اسٹیبلٹی کنٹرول (ESC)، ٹریکشن کنٹرول سسٹم (TCS)، ہل سٹارٹ اسسٹ کنٹرول (HAC)، ڈاؤن ہِل بریک کنٹرول (DBC)، ملٹی کولیژن بریکنگ (MCB)، الیکٹرانک پارکنگ بریک (EPB)، پارکنگ گائیڈنس کے ساتھ رئیر ویو مانیٹر (RVM)، اور چھ ایئر بیگز۔ ٹاپ ویرینٹ میں اضافی حفاظتی فیچرز میں ڈرائیونگ اسسٹ، وارننگ سسٹم BCA، بلائنڈ ویو مرر، پارکنگ کولیژن اسسٹ (ریورس)، فنگر پرنٹ آتھنٹیکیشن، اینٹی تھیفٹ اموبلائزر، اور وارننگ سسٹم FCA 2.0 شامل ہیں۔

قیمت

کیا EV 5 کئ دونوں ویرینٹس کی قیمتیں یہ ہیں:

  • ائیر ویرینٹ : 18500000 روپے
  • ارتھ ویرینٹ: 23500000 روپے

کِیا کی اس نئی الیکٹرک کار کے بارے میں آپ کیا سوچتے ہیں؟ کمنٹس سیکش میں ہمیں بتائیں۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.