وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جمعرات کو پیٹرول کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا ہے۔ ٹیلی ویژن پر خطاب کے دورن انہوں نے اعلان کیا کہ پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7.5 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ نئی قیمتیں 16 دسمبر 2022 سے لاگو ہوں گی اور 31 دسمبر 2022 تک قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔
پیٹرول کی نئی قیمتیں
پیٹرول کی نئی قیمت 214.8 روپے فی لیٹر ہو چکی ہے جبکہ پرانی قیمت 224.8 روپے فی لیٹر تھی۔
ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 235.3 روپے سے کم ہو کر 227.8 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
کیروسین آئل کی قیمت میں بھی 10 روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد اسکی قیمت 181.83 روپے سے کم ہو کر171.83 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی 10 روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد اس کی قیمت 179 روپے سے کم ہو کر 169 روپے فی لیٹر ہو چکا ہے
اپنے خطاب میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بھی کہا کہ اس وقت وزیراعظم چاہتے ہیں کہ ہم عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیں، اور ہم 30 اکتوبر سے اس پر عمل درآمد کر رہے ہیں۔ ہمارے حساب کے مطابق آدھی رات کے بعد پیٹرول کی قیمتیں 227.80 روپے سے کم ہو کر 214.8 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت کم ہو کر 227.80 روپے ہو جائے گی۔
حکومت نے 15 اکتوبر، 30 اکتوبر اور 15 نومبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی سابقہ قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی تھی۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے کمی کا اعلان اس سے قبل 30 نومبر کو کیا گیا تھا جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7 روپے 5 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا تھا۔