پیٹرول کی قیمت میں 13.55 روپے اضافے کا اعلان

0 17,453

گزشتہ رات حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں خاطر خواہ اضافہ کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 13.55 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔ جس سے مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کی روزمرہ زندگی پر مزید گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں  13.55روپے فی لیٹر اضافہ کافی حیران کن ہے۔ جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت بڑھ کر روپے کی نئی قیمت 272.89 روپے ہو چکی ہے۔

اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں 2.75 روپے فی لیٹر اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے جس کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 278.96 روپے ہو گئی ہے۔

اس کے علاوہ کیروسین آئل یعنی مٹی کے تیل کی قیمت میں 0.24 روپے کمی کی گئی ہے۔ کیروسین آئل کی نئی قیمت 186.62 روپے فی لیٹر ہو چکی ہے۔

مزید برآں، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2.03 روپے کا معمولی اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 166.86 روپے فی لیٹر ہو چکی ہے۔

یہ اضافہ وزیراعظم کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کی منظوری کے بعد کیا گیا ہے۔ اس نظرثانی کا مقصد معاشی ضروریات اور ملک میں توانائی کے وسائل کی مستحکم فراہمی کو یقینی بنانے کی ضرورت کے درمیان توازن قائم کرنا ہے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.