پیٹرول کی قیمت میں لگاتار دو بار اضافے کے بعد حکومت یکم اگست 2024 سے اگلے پندرہ دن تک کیلئے مہنگائی سے متاثرہ عوام کے لیے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر سکتی ہے۔
اطلاعات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5.50 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل (HSD) کی قیمت میں 11.06 روپے لیٹر کا اضافہ ہو سکتا ہے۔ دریں اثنا، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل (ایل ڈی او) کی قیمت میں بالترتیب 5.84 اور 5.07 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔
پیٹرول کی نئی قیمت
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی صورت میں پیٹرول کی نئی قیمت 270.10 روپے فی لیٹر ہو جائے گی جبکہ موجودہ قیمت 275.60 روپے فی لیٹر ہے۔ اسی طرح ہائی سپیڈ ڈیزل (HSD) کی نئی قیمت 272.57 روپے فی لیٹر تک پہنچ جائے گی جبکہ موجودہ قیمت 283.63 روپے فی لیٹر ہے۔
اسی طرح مٹی کے تیل کی نئی قیمت 177.87 روپے فی لیٹر ہو جائے گی جبکہ موجودہ قیمت 183.71 فی لیٹر ہے۔ اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 161 روپے فی لیٹر ہو جائے گی جبکہ موجودہ قیمت 166.25 روپے فی فی لیٹر ہے۔
تیل کی عالمی قیمتیں
ذرائع نے پچھلے چودہ دنوں کے دوران ان بنیادی مصنوعات کی عالمی قیمتوں میں بالترتیب 2 اور 3 ڈالر فی بیرل کی کمی کی خبر دی۔
اگر پیٹرولیم لیوی کو شامل کیا گیا تو کیا ہوگا؟
ذرائع نے خبردار کیا کہ اگر پیٹرول اور ڈیزل دونوں کی قیمتوں پر عائد پیٹرولیم لیوی میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ کیا جاتا ہے تو یہ ممکنہ ریلیف کو نمایاں طور پر کم کر سکتا ہے۔ اس کے نتیجے میں پیٹرول کی قیمت میں صرف 0.50 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 50 پیسے تک کی کمی واقع ہوسکتی ہے۔
پیٹرول کی قیمت میں متوقع کمی کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ کمنٹس سیکشن میں ہمیں بتائیں۔