پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان

0 5,403

آخر کار پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں میں چار بار لگاتار کمی کا رجحان کا خاتمہ ہونے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حکومت اگلے پندرہ دن کے لیے یعنی 30 جون تک پیٹرول کی قیمتوں میں 7 روپے اضافے کی تیاری کر رہی ہے۔

پیٹرول کی نئی قیمت

اگر ایسا ہوا تو پیٹرول کی قیمت  258.16روپے سے بڑھ کر 265.16 تک پہنچ جائے گی۔ دریں اثنا، ہائی سپیڈ ڈیزل (HSD) کی قیمت میں بھی  10.50روپے کے بڑے اضافے کا امکان ہے۔ جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 277.89 روپے ہو جائے گی جبکہ موجودہ قیمت 267.89 روپے ہے۔

عالمی مارکیٹ قیمتوں کا رجحان

واضح رہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کی وجہ تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں اضافہ ہے جس کے نتیجے میں پاکستان میں قیمتوں کا رجحان متاثر ہو رہا ہے۔ مزے کی بات یہ ہے کہ حالیہ بجٹ 25-2024 میں میں لیوی میں 20 روپے کا اضافے کی وجہ سے ملک میں ایندھن کی قیمتوں میں ابھی مزید اضافہ ہونا باقی ہے۔ خیال رہے کہ حالیہ بجٹ 25-2024 میں پیٹرولیم لیوی کو 60 روپے سے بڑھا کر 80 روپے کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

اگر آپ کو یاد ہو تو وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مالی سال 2024-25 کے بجٹ میں یہ نئی ایڈجسٹمنٹ تجویز کی تھی۔ اس سے قبل یہ خبریں بھی آئی تھیں کہ حکومت پٹرولیم اشیاء پر 18 فیصد جی ایس ٹی عائد کر سکتی ہے جو کہ فی الحال 0 فیصد ہے۔

لیوی اور عالمی قیمتوں میں اضافے کے اثر کو شامل کرنے سے پیٹرول کی قیمتیں 290 اور 300 روپے فی لیٹر کے درمیان پہنچ سکتی ہیں۔ نتیجتاً، اس اقدام سے عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ بڑھے گا۔

حکومت کے آنے والے نئے اقدام کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ کیا یہ جائز ہوگا؟ کمنٹس سیکشن میں ہمیں بتائیں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.