پاکستان میں یکم ستمبر سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 61 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 13 پیسے فی لیٹر تک کی کمی متوقع ہے۔ یہ کمی اوگرا ( آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی) کی جانب سے کی گئی ابتدائی ورکنگ کے بعد سامنے آئی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی مجوزہ نئی قیمتیں کچھ اس طرح ہیں:
پیٹرول: 61 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل: 3 روپے 13 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان۔
مٹی کا تیل: 1 روپے 57 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان۔
لائٹ ڈیزل: 2 روپے 61 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان۔
اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے اپنی ورکنگ مکمل کر لی ہے، جو 31 اگست کو پیٹرولیم ڈویژن کو بھیجی جائے گی۔ اس کے بعد یکم ستمبر سے نئی قیمتوں کے نفاذ کے لیے حتمی منظوری وزیر اعظم دیں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 16 اگست 2025 کو وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا تھا۔موجودہ قیمتیں:
فی الحال پیٹرول 264.61 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 272.99 روپے، لائٹ ڈیزل 162.37 روپے، اور مٹی کا تیل 178.27 روپے فی لیٹر دستیاب ہے۔ اگر مجوزہ کمی منظور ہو جاتی ہے تو یکم ستمبر سے صارفین کو پمپ پر نمایاں ریلیف ملے گا۔
آپ کے خیال میں پیٹرول کی قیمتیں یکم ستمبر سے کم ہوں گی؟ اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔
تبصرے بند ہیں.