پیٹرول کی قیمتیں – جنوری 2021 بمقابلہ دسمبر 2021

0 5,367

سال 2021 ختم ہو رہا ہے، ہم نے سوچا کہ کیوں نہ جنوری 2021 سے دسمبر 2021 تک پیٹرول کی قیمتوں کا موازنہ کیا جائے؟ ہم آپ کو اس سال کے دوران پیٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل (HSD)، مٹی کے تیل اور لائٹ اسپیڈ ڈیزل (LDO) کی قیمتوں کا ایک مختصر جائزہ پیش کریں گے۔

2021 میں دنیا کورونا کے اثرات سے باہر آ رہی تھی کیونکہ پوری دنیا میں کاروبار اور تجارتی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہو رہی تھیں۔ اسی وجہ سے پٹرولیم اشیاء کی مانگ میں اضافہ ہوا جس کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھ گئیں۔ یہاں تک کہ اس سال دوران بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمتیں بڑھ کر 83 ڈالر فی بیرل ہو گئیں جو کہ قیمتوں میں ایک ریکارڈ اضافہ تھا۔ جس کے بعد ہر پاکستان میں ہر ماہ قیمتیں بڑھنے لگیں۔

حکومت کی جانب سے ہر 15 دن بعد قیمتوں پر نظر ثانی کی پالیسی کی وجہ سے عوام پر مزید بوجھ ڈالا گیا جبکہ گزشتہ حکومت ایک ماہ بعد قیمتوں پر نظعر ثانی کیا کرتی تھی۔

جنوری 2021 سے دسمبر 2021 تک پیٹرول کی قیمتیں

قیمتوں پر نظر ڈالیں تو سال کے آغاز پر پٹرول کی قیمت 106 روپے فی لیٹر تھی جبکہ موجودہ قیمت 140.82 روپے ہے یعنی قیمت میں 34.82 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ دریں اثنا، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں رواں سال 27.38 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد یہ قیمت 110.24 روپے سے بڑھ کر 137.62 روپے فی لیٹر تک پہنچ چکی ہے۔ کیروسین آئل کی بات کریں تو یکم جنوری 2021 کو اس کی قیمت 73.65 روپے فی لیٹر تھی جبکہ 16 دسمبر تک یہ بڑھ کر 109.63 روپے ہو گئی، یعنی قیمت میں 35.98 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

آخر میں، 2021 میں لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 35.25 روپے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد اس کی قیمت 71.81 روپے سے بڑھ کر 107.06 روپے فی لیٹر ہو گئی۔ ہمارے قارئین کے لیے اس سال کے دوران تمام پیٹرولیم اشیا کی قیمتوں کا ایک مختصر چارٹ یہ ہے۔

پیٹرول کی قیمتوں میں 7 روپے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے اور ہمیں امید ہے کہ گراوٹ کا یہ رجحان جاری رہے گا۔ ہمیں امید ہے کہ بین الاقوامی اور مقامی دونوں مارکیٹس میں قیمتیں مزید نیچے آئیں گی جس کے بعد مہنگائی میں بھی کمی ہو گی جو کہ پاکستانی شہریوں کے لیے ریلیف کا باعث بنے گی۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.