پیٹرول کی قیمتیں ایک بار پھر بڑھنے کا خدشہ

0 499

پاکستان میں پٹرول کی قیمتیں کم ہونے کے امکانات نظر نہیں آ رہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان میں پیٹرول کی قیمتیں دوبارہ بڑھ سکتی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5.50 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر اضافہ ہوسکتا ہے۔

پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ عالمی سطح پر پیٹرول کی قیمتوں میں تاریخی بلندی ہے۔ خام تیل اس وقت 7 سال کی بلند ترین سطح 90 ڈالر فی بیرل پر ہے۔ جس کی اہم وجہ کورونا وائرس کے ویرینٹ اومیکرون کا دنیا بھر میں پھیلاؤ اور اس کی وجہ سے پوری دنیا میں لگنے والی پابندیاں ہیں۔ یعنی پاکستان میں عوام کو پیٹرولیم کی قیمتوں کے حوالے سے جلد ہی کوئی اچھی خبر سننے کو نہیں ملے گی۔

احساس پیٹرول کارڈ

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت موٹر سائیکل مالکان کے لیے احساس پیٹرول کارڈ شروع کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ اس کارڈ کے ذریعے بائیک چلانے والے کم قیمت پر پٹرول حاصل کر سکیں گے۔ حکومت نے متوسط ​​طبقے کو ریلیف دینے کے لیے یہ قدم اٹھایا۔

ہمیں امید ہے کہ حکومت جلد ہی یہ کارڈ جاری کرے گی کیونکہ پٹرول کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتیں عوام کی قوت خرید کو نقصان پہنچا رہی ہیں اور پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا مطلب ملک میں مہنگائی کی نئی لہر ہے۔

پٹرول کی موجودہ قیمتیں

پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کے آخری اضافے کے بعد پیٹروک کی قیمت 147.83 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ دریں اثنا، ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں بھی 3 روپے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 141.62 روپے سے بڑھ کر 144.62 روپے فی لیٹر ہو گئی۔

اسی طرح کیروسین آئل کی قیمت میں بھی 3 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد کیروسین آئل کی قیمت 113.48 روپے سے بڑھ کر 116.48 روپے ہو گئی۔ لائٹ ڈیزل آئل (LDO) کی قیمت میں بھی 3.33 روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔ جس کے بعد لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 111.21 روپے سے بڑھ کر 114.54 روپے ہوگئی ہے۔

 فنانس ڈویژن کا بیان

فنانس ڈویژن کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہفتہ وار مسلسل چوتھی بار اضافہ ہو رہا ہے۔ ڈویژن نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران ان قیمتوں میں 6.2 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

فنانس ڈویژن نے مزید کہا کہ مختلف پیٹرولیم اشیا پر موجودہ پیٹرولیم لیوی (PL) اور سیلز ٹیکس کی شرح بجٹ کے اہداف سے بہت کم ہے۔ اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 5.52 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں کے 6.19 روپے فی لیٹر کے اضافے کی سفارش کے خلاف وزیر اعظم نے گزشتہ پندرہ دن سے سیلز ٹیکس میں مزید کٹوتی کے ذریعے عالمی قیمتوں کے اثر کو ختم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.