ملک میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی متوقع

0 2,485

گزشتہ چند ماہ میں پہلی بارعالمی سطح پر پیٹرول کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد حکومت جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی امید ہے۔ اگرچہ پیٹرولیم قیمتوں پر آج کی جانے والی ںظر ثانی میں کمی کا اعلان نہیں کیا جائے گا۔ البتہ، آئندہ ماہ دسمبر کے وسط میں قیمتوں میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔

عالمی سطح پر قیمتوں میں کمی

تیل کی قیمتوں میں فی بیرل 10 ڈالر کی کمی ہوئی ہے جو کہ اپریل 2020 کے بعد ایک دن کی سب سے بڑی کمی ہے۔ چند روز قبل برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 82.43 ڈالر فی بیرل تھی جس کے بعد ایک دن میں یہ قیمت 72.72 ڈالر فی بیرل تک نیچے آگئی

اسی طرح  WTIکروڈ آئل کی قیمت 80.76 ڈالر فی بیرل تھی جو اب کم ہو کر 68.15 ڈالر پر آ گئی ہے۔

حیران کن بات یہ ہے کہ یہ کیسے ہوا؟ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اچانک کمی کیوں آئی؟ ایک بار پھر، ایک نیا کورونا وائرس بین الاقوامی مارکیٹ میں کاروبار کو مفلوج کر رہا ہے۔ سرمایہ کاروں کے پاس اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے کہ وہ اپنے تیل کے ذخیرے کو کم قیمتوں پر بیچیں۔ بصورت دیگر، سرحدیں بند ہونے پر کاروبار کو روک دیا جائے گا جس کے بعد 2022 کی پہلی سہ ماہی میں تیل کی سپلائی سرپلس رہ جائے گی۔

تیل کی قیمتوں میں کل اضافہ متوقع

عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے لیکن ہماری حکومت دو وجوہات کی بنا پر پٹرول کی قیمتوں کو فوری طور پر کم نہیں کر سکتی۔ پہلی وجہ یہ ہے کہ حکومت نے پچھلے ہفتے کہا تھا کہ وہ پیٹرولیم لیوی میں ہر ماہ 4 روپے اضافہ کرے گی۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے سیلز ٹیکس کو 0 تک کم کر دیا ہے۔ دوسری وجہ یہ ہے کہ حکومت نے صرف پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن (PPDA) سے پیٹرولیم کی فروخت میں کمیشن بڑھانے کا وعدہ کیا ہے جس کے باعث قیمتوں میں فوری کمی کرنا ممکن نہیں ہے۔

مندرجہ بالا وجوہات کی بناء پر پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے گا۔ اطلاعات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم کی نئی قیمتوں کی سمری پہلے ہی بھجوا دی ہے۔ حکومت اوگرا کی تجویز پر نظرثانی کرکے نئی قیمتوں کا اعلان کل کرے گی۔

روشن پہلو پر، تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں کمی کا اثر اگلی قیمتوں میں نظرثانی یعنی 15 دسمبر کو محسوس ہوگا۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.