نئی سوزوکی سوئفٹ کے مقامی سطح پر تیار کردہ پہلے یونٹ کی تصاویر لیک
ایسا لگتا ہے کہ نئی سوزوکی سوئفٹ کا انتظار جلد ہی ختم ہونے والا ہے کیونکہ پاک سوزوکی نے گزشتہ روز مقامی طور پر تیار کردہ نئی سوزوکی سوئفٹ کار کو سامنے لایا ہے۔ لیک ہونے والی تصاویر میں آپ فیکٹری میں سِلور رنگ کا یونٹ دیکھ سکتے ہیں۔ تصاویر کے مطابق کار میں ہیلوجن ہیڈ لیمپس اور DRLs ہیں۔ ہمارے خیال میں یہ ٹاپ ویرینٹ نہیں ہے۔
ہمارے ذرائع کے مطابق نئی سوئفٹ کے ٹاپ ویرینٹ میں فوگ لیمپس اور الائے ویلز دئیے جائیں گے۔ مزید برآں، ذرائع کے مطابق ممکن ہے کہ لانچ فروری کے آخر یا مارچ کے شروع میں ہوسکتی ہے۔ گاڑی کی تصاویر یہ ہیں۔
اس سے قبل کار کیریئر پر نئی سوزوکی سوئفٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھیں۔ متعدد آٹو بلاگز اور سوشل میڈیا پیجز نے دعویٰ کیا کہ یہ مقامی طور پر تیار شدہ یونٹ ہیں۔ تب ہم نے آپ کو بتایا تھا کہ ابھی کچھ بھی واضح نہیں ہے۔ لہذا، ہمیں انتظار کرنا چاہیے اور اب یہ ثابت ہو گیا ہے کہ کیرئیر پر دیکھا گیا یونٹ امپورٹڈ تھا۔
متوقع انجن
گاڑی میں 1250 سی سی K12C ڈوئل جیٹ اِن لائن 4 انجن دیا جائے گا اور یہ بھی ممکن ہے کہ گاڑی میں 5 سپیڈ مینوئل یا CVT ٹرانسمشن دی جائے گی۔ اگرچہ عالمی مارکیٹ میں 1000 سی سی ٹربو انجن کا ایک اور ویرینٹ موجود ہے لیکن ایسا لگتا ہے کہ پاکستان میں 1250 سی سی انجن والا ویریںٹ لانچ کیا جائے گا۔
پرانی سوئفٹ میں 1395 سی سی انجن دیا گیا تھا جس کی وجہ سے گاڑی کے مالکان کو زیادہ ٹوکن ٹیکس ادا کرنا پڑتا تھا۔ یہی وجہ تھی کہ گاڑی کی فروخت کسی حد تک متاثر ہوئی۔ اب 1250 سی سی انجن مالکان کے لیے ایک ریلیف ہوگا کیونکہ اب مالکان کو کم ٹوکن ٹیکس ادا کرنا پڑے گا۔
نئی سوزوکی سوئفٹ کی متوقع قیمت
ذرائع نے ہمیں بتایا کہ کمپنی 27 سے 28 لاکھ روپے کی قیمت میں یہ گاڑی لانچ کرے گی۔ اور اگر یہ سچ ہے تو ہمیں لگتا ہے کہ یہ قیمت قدرے زیادہ ہے کیونکہ آپ اسی قیمت میں چنگان ایلسون، ٹویوٹا یارس اور یہاں تک کہ ہنڈا سٹی کا بیس ویرینٹ بھی خرید سکتے ہیں۔ دوسری جانب زیادہ تر پاکستانی ڈِگی والی گاڑی خریدنا پسند کرتے ہیں۔ بہرحال سوئفٹ کے شوقین افراد کے شوقین اسے بہرحال خریدیں گے کیونکہ یہ نیا انجن انتہائی موثر ہوگا۔
ہمیں امید ہے کہ کمپنی نئی سوئفٹ کو مسابقتی قیمت پر لانچ کرے گی اور یہ آٹو مارکیٹ میں ایک بہترین اضافہ ثابت ہوگی۔ مزید برآں، ذرائع نے ہمیں بتایا کہ پاک سوزوکی کو پوری امید ہے کہ نئی سوئفٹ مقامی صارفین میں مقبول ہوگی۔