لاہور سٹی ٹریفک پولیس نے 50 بار ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی کار کو قبضے میں لے لیا ہے۔ پولیس نے نہ صرف 24000 روپے جرمانہ عائد کیا بلکہ گاڑی اور کاغذات بھی قبضے میں لے لیے ہیں۔ خیال رہے کہ لاہور اچھرہ پولیس سٹیشن نے یہ گاڑی ضبط کی ہے۔
ٹریفک پولیس نے ایک ٹویٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ڈرائیور نے 45 بار سگنل جبکہ 5 بار لائن/ لین کی خلاف ورزی کی۔ پولیس نے مزید بتایا کہ چالان کی ادائیگی کے بعد گاڑی کو چھوڑ دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ یہ اس نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں ہے۔ اس سے قبل لاہور ٹریفک پولیس نے ریکارڈ 166 ای چالان کے ساتھ ایک کار کو پکڑا۔ ڈرائیور نے 142 بار ٹریفک سگنلز کی جبکہ 12 بار لائن/ لین اور زیبرا کراسنگ کی خلاف ورزی کی۔
اچھرہ: 50مرتبہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی تھانے بند، ڈرائیور کو 24 ہزار روپے جرمانہ عائد، کاغذات بھی قبضہ میں لے لئے گئے. #Echallan #Trafficrules #Trafficawareness #Trafficpolice #PPIC3 #IGPPunjab #CCPOLahore #Lahorepoliceofficials #PITB #socialmedia pic.twitter.com/vWIjCCSVNI
— City Traffic Police Lahore (@ctplahore) July 18, 2022
ٹریفک جرمانوں میں اضافہ
لاہور ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر قابو پانے کی کوششوں کے دوران ٹریفک جرمانے میں اضافہ کر دیا ہے۔ ایک ٹویٹ کے مطابق، پولیس نے عوام کو خبردار کیا کہ جرمانے روپے نہیں ہوں گے۔ ایک ٹویٹ کے مطابق، پولیس نے عوام کو خبردار کیا کہ جرمانے 300 یا 5000 روپے نہیں ہوں گے بلکہ بائک کیلئے 2000 جبکہ گاڑیوں کیلئے بالترتیب 5000 روپے ادا کرنا ہوں گے
موٹر سائیکل سواروں کیلئے جرمانے
موٹر سائیکل سواروں کے لیے جرمانہ بڑھا کر 300 سے 400 روپے تک کردیا ہے، جو کہ خلاف ورزی پر منحصر ہے۔
بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے پر جرمانہ 200 روپے سے بڑھا کر 600 روپے کیا گیا تھا۔
تیز رفتاری، غلط پارکنگ، مخالف لین میں گاڑی چلانے اور رات کے وقت بغیر لائٹ کے موٹر سائیکل چلانے پر 300 سے 400 روپے تک جرمانا عائد کیا گیا تھا۔
کم عمر موٹرسائیکل سواروں سے 500 روپے جبکہ درست ڈرائیونگ لائسنس نہ رکھنے والوں پر 600 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
جعلی نمبر پلیٹس والی موٹرسائیکلوں پر 1000 روپے تک جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔
نئے ٹریفک جرمانے
تجاویز کے مطابق لاہور میں نئے ٹریفک جرمانے یہ ہوں گے: