پرنس DFSK نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں 3 لاکھ روپے تک کمی کردی
جہاں ایک طرف کار سیلز میں کمی اور گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کا سامنا ہے وہیں پرنس ڈی ایف ایس نے اپنے صارفین کیلئے بڑا اعلان کیا ہے۔ کمپنی نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں 3 لاکھ روپے کا اعلان کیا ہے۔ پرنس ڈی ایف ایس کے نے گزشتہ چند دنوں میں ریکارڈ کیے گئے طاقتور ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں اضافے کے پیش نظر محدود مدت کیلئے قیمت میں کمی کا اعلان کیا۔
کمپنی کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق:
“امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی میں غیر متوقع اضافہ اور گراوٹ کے پیش نظر محدود مدت کے لیے اپنے صارفین کو فوائد فراہم کرنے پر خوش ہیں۔”
DFSK گلوری کی نئی قیمتیں
- بیس ویرینٹ گلوری 580 5L CVTاور مڈ ویریںٹ گلوری 580 1.8L CVTکی قیمت میں کوئی کمی نہیں کی گئی۔ دونوں گاڑیوں کی موجودہ قیمتیں 5610000 روپے اور 5806000 روپے ہے۔
- ٹاپ ویرینٹ گلوری 580 پرو کی قیمت میں 3 لاکھ روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 6100000 روپے سے کم ہو کر 5800000 روپے ہو گئی ہے۔
پرنس پرل کی قیمت
- 800 سی سی پرنس پرل ہیچ بیک کی قیمت میں 250000 روپے کمی کی گئی ہے۔ جس کے بعد گاڑی کی قیمت 1534000 روپے سے کم ہو کر 1499000 روپے ہوگئی ہے۔
شرائط و ضوابط
- مندرجہ بالا قیمتیں زیادہ سے زیادہ تجویز کردہ خوردہ قیمت، ایکس فیکٹری فی یونٹ یا ٹیکس اور ڈیلر کمیشن شامل ہیں۔
- امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی میں تبدیلی، حکومتی محصولات، ٹیرف کا ڈھانچہ، مالیاتی پالیسیاں، درآمدی پالیسیاں وغیرہ کی وجہ سے قیمت پر اثر پڑے گا۔
- مندرجہ بالا قیمتیں عارضی ہیں اور پیشگی اطلاع کے بغیر تبدیل کی جاسکتی ہیں اور ڈیلیوری کے وقت موجودہ قیمت لاگو ہوگی۔
- سبجیکٹ سرکلر جاری ہونے سے پہلے پوری قیمتوں کے ساتھ بکنگ سابقہ قیمتوں پر کی جائے گی۔
- ڈیلر کمیشن وہی رہے گا۔