پرنس پرل اب آسان قسطوں پر حاصل کریں
گاڑیوں کی سیلز میں کمی اور پروڈکشن سے متعلقہ مسلسل چیلنجز کے پیش نظر پاکستان میں آٹو موٹیو انڈسٹری شدید مشکلات کا شکار ہے۔ دوسری جانب کار کمپنیز نے اپنی سیلز کو بہتر رکھنے اور مزید نقصان سے بچنے کیلئے نئی پالیسیز اپنانے پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے۔ مقامی کار مینوفیکچررز نے قیمتوں اور ادائیگی کے ڈھانچے میں تبدیلیوں کا آغاز بھی کر دیا ہے۔
دیگر کار کمپنیز کی طرح ریگل آٹوموبائلز نے اپنے پرنس پرل اور K01 ویرینٹس کے لیے 12 ماہ کی آسان اقساط کی ایک اہم اسکیم کا اعلان کیا ہے۔ جو کہ ممکنہ خریداروں کے لیے زیادہ سہولت اور ایک بڑی تبدیلی کا اشارہ دیتی ہے۔
کمپنی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ آسان اقساط کی اس سکیم کو اس لیے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ گاڑیوں کی آسان خرید کو قابل رسائی بنایا جا سکے۔
آسان اقساط
ریگل آٹوموبائلز کی جانب سے جاری کیے گئے آفیشل نوٹیفکیشن کے مطابق پلان ذیل میں تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔
- اس نئے پلان کے تحت پرنس پرل جس کی موجودہ قیمت 1850000 روپے ہے، اب اسی قیمت پر 12 ماہ کی مساوی اقساط کی اسکیم کے ساتھ خرید کے لیے دستیاب ہے۔
- اسی طرح K01ویرینٹ جس کی قیمت 2070000روپے ہے، 12 ماہ کی آسان مساوی اقساط کے منصوبے کے ساتھ اسی قیمت میں دستیاب ہے۔
جیسا کہ پاکستان میں آٹو موٹیو انڈسٹری بدلتے ہوئے منظر نامے کے مطابق مشکلات کا شکار ہے، دیگر کار کمپنیز کی طرح ریگل آٹوموبائلز کی اپنی گاڑیوں کی قیمتوں کے تعین کی جدید حکمت عملی مارکیٹ کو نئے سرے سے بحال کرنے کے لیے بہترین ثابت ہوسکتی ہے اور یہ حکمت عملی ن صرف صارفین بلکہ خود کار مینوفیکچررز کے لیے بھی امید کی کرن ثابت ہو سکتی ہے۔