لاہور سٹی ٹریفک پولیس نے مشہور ایم ایم عالم روڈ کو واکنگ سٹریٹ میں تبدیل کرنے کی تجویز دی ہے۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) ڈاکٹر اسد ملہی اور دیگر اعلیٰ حکام نے سڑک کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران حکام نے منصوبے کے آپریشنل پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سی ٹی او نے کہا کہ ہم نے اس روڈ کو واکنگ وے سٹریٹ اور ون وے روڈ میں تبدیل کرنے سے متعلق اسے چیک کرنے کے لیے روڈ کا دورہ کیا ہے۔ ہم نے اسے حسین چوک سے منی مارکیٹ کی طرف ٹریفک کے لیے کھولنے کی تجویز دی ہے جبکہ اسے منی مارکیٹ سے حسین چوک کی طرف بند کرنے کی تجویز دی ہے۔
ایم ایم عالم روڈ کو دوبارہ بنانے کا منصوبہ
افسر نے مزید کہا کہ ہم ابتدائی طور پر ٹریفک کے بہاؤ کو جانچ رہے ہیں اور دیکھ رہے ہیں کہ آیا ایم ایم عالم روڈ سے منسلک سڑکیں اپنا بوجھ اٹھا سکتی ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ حتمی تشخیص کے بعد حکام فیصلہ کریں گے جس کے بعد اس پروجیکٹ پر کام شروع کر دا جائے گا۔
پارکنگ کے مسئلے کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے، سی ٹی او نے کہا کہ مجوزہ منصوبے کے تحت دونوں طرف سڑک کے کنارے پارکنگ کی جگہیں ہوں گی۔ پارکنگ کی جگہ والے تمام پلازوں کو ہدایت کی جائے گی کہ وہ پارکنگ کی جگہیں کھولیں اور اسے استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ ڈونگی گراؤنڈ پارکنگ میں 600 سے زائد گاڑیان پارک کرنے کی گنجائش موجود ہے لیکن بدقسمتی سے لوگ اسے صرف جزوی طور پر استعمال کرتے ہیں۔
ایم ایم عالم روڈ کو واکنگ وے اسٹریٹ بنانے کی تجویز، سی ٹی او لاہور ڈاکٹر ملہی کے ہمراہ دیگر محکموں کے افسران کا دورہ، عملی اقدامات کا جائزہ لیا.#Lahore #RoadSafety #Trafficawareness #mmalamroad @OfficialDPRPP @drmalhi pic.twitter.com/dPCSjiJoax
— City Traffic Police Lahore (@ctplahore) December 12, 2022
انھوں نے زور دیتے ہوئےکہا کہ بطور شہری، ہمیں بھی اپنے رویے کو بدلنے کی ضرورت ہے کیونکہ جس دکان میں ہم خریداری کرنا چاہتے ہیں اس کے سامنے گاڑی کھڑی کرنا ضروری نہیں ہے۔ اس کے علاوہ سی ٹی او نے میڈیا کو یہ بھی بتایا کہ اس منصوبے کا اصل مقصد لوگوں کو پیدل چلنے کی ترغیب دینا اور اس سڑک کو پیدل چلنے والوں کے لیے دوستانہ سڑک میں تبدیل کرنا ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایم ایم عالم روڈ اس وقت لاہور کی شاپنگ کا مرکز ہے اور یہاں لوگ اعلیٰ قسم کی خریداری کے لیے آتے ہیں۔ اس سڑک کو دوبارہ بنانے سے شہریوں کو مدد ملے گی اور خاص طور پر رش کے اوقات میں ٹریفک جام کا مسئلہ بھی حل ہو گا۔
ایم ایم عالم روڈ کو واکنگ وے سٹریٹ میں تبدیل کرنے پر آپ کا کیا خیال ہے؟ کمنٹس سیکشن میں اپنے رائے کا اظہار کریں۔