پروٹون، پاکستان کی آٹو مارکیٹ میں ایک اہم نام کے طور پر جانا جاتا ہے لیکن آج کل ڈیلرشپس کی جانب سے علیحدگیوں کے حوالے سے کافی تنازعات کا سامنا کر رہا ہے۔ ڈلیوری میں تاخیر، ادائیگی کے مسائل سمیت بے یقینی کی کی صورتحال سے صارفین کافی پریشان ہیں۔ پروٹون کی جانب سے تمام ڈیلرشپ کی معطلی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک نوٹیفکیشن گردش کر رہا ہے۔ کمپنی سے اس بارے پوچھے جانے پر کمپنی کے نمائندوں نے ہمیں یقین دلایا کہ یہ نوٹیفکیشن جعلی ہے۔
چونکہ گزشتہ ماہ کے دوران پاکستان میں پروٹون کی مزد کئی ڈیلرشپ مستعفی ہو چکی ہے جس سے اپنی ڈلیوریز کا انتظار کرنے والے صارفین مزید پریشان کا شکار ہو چکے ہیں۔
کیا پروٹون پاکستان سے جا رہی ہے؟
صارفین کی پریشانی میں اضافہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک نوٹیفکیشن گردش کر رہا ہے، جس سے صارفین کو شکوک و شبہات میں مزید اضافہ ہو چکا ہے۔ پروٹون کے نمائندے اسے جعلی قرار دے چکے ہیں لیکن کمپنی کی موجودہ صورتحال بہت سے خدشات کو جنم دے چکی ہے۔ پروٹون کی جانب سے شائع ہونے والے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کمپنی تمام ڈیلرشپ معطل کر رہی ہے اور بک کی گئی گاڑیوں کے بارے میں کوئی معلومات نہیں دے سکے گی۔
پروٹون ڈیلرشپ
متعدد ڈیلرشپ نے گزشتہ چند مہینوں میں پروٹون کے ساتھ تعلقات منقطع کر لیے ہیں، جس میں ڈلیوری میں تاخیر سے لے کر مالیاتی تضادات تک مختلف مسائل کا حوالہ دیا گیا ہے۔ صارفین، جو پہلے ہی طویل انتظار کے اوقات سے مایوس ہیں، اب اپنی بک کی گئی گاڑیوں کے بارے میں مزید غیر یقینی صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں۔
پروٹون کا ردعمل
جیسے ہی یہ خبر پھیلی، پروٹون نے غلط معلومات کے پھیلاؤ کے خلاف قانونی کارروائی کا عزم کرتے ہوئے اپنا موقف بیان کیا۔ کمپنی نے اس جعلی خبر کے جواب کے طور پر درج ذیل نوٹس جاری کیا ہے۔
پاکستان میں پروٹون کے لیے یہ پہلا دھچکا نہیں ہے۔ پچھلے مہینے متعدد اختلافات کا حوالہ دیتے ہوئے، دو ڈیلرشپ نے کمپنی سے علیحدگی اختیار کر لی۔ احتجاج اور گاڑیوں کی فراہمی میں تاخیر نے پروٹون کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے۔
پروٹون کا مستقبل
پاکستان میں پروٹون کے مستقبل کے بارے میں غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔ صارفین، ڈیلرشپ، اور صنعتی ماہرین مزید پیشرفت کے منتظر ہیں۔ کمپنی کی جانب سے پیداوار کی بحالی کا کوئی امکان نظر نہیں آتا، یہی وجہ ہے کہ صارفین نامکمل آرڈرز اور دیرپا غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہیں۔
اس بارے میں آپ کے کیا خیالات ہیں؟ کمنٹس سیکشن میں ہمیں بتائیں۔