پروٹون ساگا اسٹینڈرڈ ایم ٹی بمقابلہ ٹویوٹا یارس جی ایل آئی 1.3 لیٹر ایم ٹی – ایک تقابل
اس تحریر میں ہم پروٹون ساگا اسٹینڈرڈ مینوئل ٹرانسمیشن (MT) ویرینٹ کا ٹویوٹا یارِس GLi MT 1.3L ویرینٹ کے ساتھ تقابل کر رہے ہیں۔ ساگا مقامی مارکیٹ میں آنے والی نئی گاڑی ہے جبکہ یارِس تقریباً ایک سال سے کومپیکٹ سیڈان کی کیٹیگری میں چھائی ہوئی ہے۔ یہ گاڑی مارچ 2020 میں ٹویوٹا کی جانب سے لانچ کی گئی تھی، اور کئی مہینوں تک ہونڈا سوِک اور ہونڈا سٹی کی مجموعی فروخت سے بھی زیادہ بِکی۔
انجن اور ٹرانسمیشن:
پروٹون ساگا
پروٹون ساگا 1299cc کے اِنلائن 4-سلنڈر DOHC VVT انجن کے ساتھ آتی ہے، جو 91hp اور 120Nm ٹارک پیدا کرتا ہے۔ دوسری جانب ٹویوٹا نے اِنلائن 1332cc کا 4-سلنڈر DOHC ڈوئل VVT انجن لگایا ہے جو 97hp اور 123Nm ٹارک پیدا کرتا ہے، جو اس پہلو سے اسے کامیاب بنا رہا ہے۔ ویسے دونوں گاڑیوں میں 5-اسپیڈ مینوئل ٹرانسمیشن ہے۔
ایکسٹیریئر:
ساگا ہیلوجن ہیڈلیمپس کے ساتھ آتی ہے، جبکہ یارِس میں 4-بیم ہیڈ لیمپس ہیں یعنی دونوں گاڑیوں میں DRLs اور فوگ لیمپس نہیں ہیں۔ اس کے علاوہ ساگا میں 14-انچ کے اسٹیل ویلز ہیں جبکہ یارِس 15-انچ کے اسٹیل ویلز کے ساتھ آتی ہے۔
انٹیریئر:
انٹیریئر میں آئیں تو آپ دونوں گاڑیوں میں پاور ونڈوز اور اسٹینڈرڈ آڈیو سسٹمز دیکھیں گے۔ جبکہ ساگا میں ہائیڈرولک پاور اسٹیئرنگ جبکہ یارِس میں الیکٹرک پاور اسٹیئرنگ موجود ہے۔
سیفٹی:
دونوں گاڑیاں 2 ایئر بیگز، ABS + EBD اور بریک اسسٹ رکھتی ہیں۔ جبکہ یارِس میں ٹریکشن کنٹرول، ہل اسٹارٹ اسسٹ، فرنٹ پارکنگ سینسرز اور الیکٹرانک اسٹیبلٹی کنٹرول کے اضافی فیچرز ہیں۔ جبکہ ساگا میں ریئر پارکنگ سینسرز کا اضافی فیچر ہے جو یارِس میں نہیں ہے۔
دونوں گاڑیاں ریورس کیمرا نہیں رکھتیں۔
قیمت:
ساگا اسٹینڈرڈ 1.3L MT کی قیمت 19,75,000 روپے ہے جبکہ ٹویوٹا یارِس GLi 1.3L MT کی موجودہ قیمت 25,09,000 روپے ہے جو ساگا کو اپنی مقابل گاڑی سے پورے 5,34,000 روپے سستا بناتی ہے۔ یہ پروٹون ساگا کی فروخت میں ایک فیصلہ کُن عنصر ثابت ہو سکتا ہے۔
بظاہر ہم سمجھتے ہیں کہ ساگا یارِس کو بہت ٹف ٹائم دے گی کیونکہ یہ بہت مناسب قیمت کی گاڑی ہے۔ اپنے خیالات کمنٹس سیکشن میں پیش کیجیے۔