پروٹون ساگا کے لانچ کے بعد چنگان نے ایلسوِن کی بکنگ دوبارہ کھول دی

0 12,125

پاکستان کی سب سے مناسب قیمت کی سیڈان پروٹون ساگا بالآخر میدان میں آ گئی ہے! لیکن دوسری سب سے مناسب قیمت کی سیڈان کو ابھی سے مت بھولیں، کیونکہ ماسٹر موٹرز نے ایک مرتبہ پھر چنگان ایلسوِن کی بکنگ کھول دی ہے۔ چینی سیڈان کی پہلی بار میں بکنگ کا موقع ضائع کرنے والے افراد اب چنگان کی قریبی مجاز ڈیلرشپ پر جا کر اس گاڑی کو حاصل کر سکتے ہیں۔

چنگان ماسٹر موٹرز نے چنگان پاکستان کے آفیشل فیس بک پیج پر ایلسوِن کی ملک بھر میں بکنگ دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ کیپشن میں پاکستان بھر میں واقع چنگان کی 19 ڈیلرشپس کے رابطہ نمبر دیے گئے ہیں اور بکنگ کے دو بنیادی اصول بتائے گئے ہیں:

  • ایک شناختی کارڈ پر صرف ایک گاڑی
  • خریدار کے نام پر موجود اکاؤنٹ سے پے آرڈر

We are thrilled to announce the Re-opening of the Bookings of Pakistan’s Most Loved Sedan, nationwide.

You know the…

Posted by Changan Pakistan on Sunday, April 4, 2021

 

چنگان ایلسوِن نے 11 دسمبر 2020 کو پاکستان میں قدم رکھا تھا، تین ویرینٹس اور دو انجن ٹائپ کے ساتھ۔ صارفین کی جانب سے گاڑی کا زبردست خیر مقدم کیا گیا اور صرف 2 دن میں اس کو 1,000 پری-بکنگز ملیں۔ کمپنی نے جنوری 2021ء میں اس کی بکنگ بند کر دیں، یہ کہہ کر کہ “چنگان ایلسوِن اب اپنے حقیقی صارفین کے لیے جون تک مکمل طور پر بُک ہو چکی ہے۔”

دو مہینے بعد 15 مارچ کو چنگان ماسٹر موٹرز نے ایلسوِن کی محدود بکنگ کھولی۔ یہ بکنگ صرف فائنانسنگ کروانے والے صارفین کے لیے تھی جن کو جولائی میں ڈلیوریز ہوں گی۔ تین مہینے کے طویل انتظار کے بعد چنگان نے بالآخر عام صارفین کے لیے بھی بکنگز کھول دی ہیں۔

بین السطور

چنگان کی جانب سے ایلسوِن کی بکنگ دوبارہ کھولنا، وہ بھی پروٹون ساگا کی لانچ کے دن، محض اتفاق نہیں ہے بلکہ انتہائی سوچا سمجھا قدم ہے۔ آپ نے دیکھا کہ وہ لوگ جو بکنگ کے پہلے مرحلے میں ایلسوِن نہیں لے سکے تھے اور ایلسوِن کی بکنگ کے انتظار میں تھک گئے تھے، اب نئی لانچ ہونے والی پروٹون ساگا کی طرف جاتے۔ ماسٹر موٹرز نے اس صورت حال کا پہلے سے اندازہ لگایا اور ایلسوِن کی بکنگ کھول دی کیونکہ چنگان اپنے صارفین پروٹون کے ہاتھوں نہیں کھونا چاہتا۔

البتہ مسئلہ یہ ہے کہ جو صارفین چنگان کی اس حکمت عملی سے متاثر ہو کر ایلسوِن بک کروائیں گے، انہیں ڈلیوری کے لیے کافی انتظار کرنا پڑے گا۔ کمپنی کے بیان کے مطابق چنگان ایلسوِن جون تک مکمل طور پر بُک ہے، ہے نا؟ تو اگر آپ ابھی ایلسوِن بک کروائیں گے تو آپ کو اپنی گاڑی تک رسائی کے لیے کئی مہینوں کا انتظار کرنا پڑے گا۔ دوسری جانب پروٹون ساگا ایلسوِن سے پہلے آپ کے ہاتھوں میں ہوگی۔ پروٹون نے یہ گاڑی ابھی لانچ ہی کی ہے اور بکنگ بھی کھل کر قبول کر رہا ہے اور جون میں ڈلیوری کرے گا۔

آپ پروٹون ساگا اور چنگان ایلسوِن کا ہمارا تفصیلی تقابل دیکھ سکتے ہیں۔ اگر آپ کو ایلسوِن ساگا سے بہتر لگ رہی ہے تو آپ قریبی ترین ڈیلرشپ سے اس کی بکنگ کروا سکتے ہیں۔ اگر ایسا نہیں اور پروٹون ساگا کے حق میں ہیں تو اس کی بکنگ کے بارے میں یہاں معلومات حاصل کریں۔ اپنا انتخاب کریں اور ابھی بک کروائیں! حقیقت یہ ہے کہ کوئی بھی فیصلہ غلط نہیں ہوگا۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.