پنجاب حکومت میٹرو بسیں بدلنے کی تیاری کرنے لگی

0 5,268

میٹرو بس سروس شہر لاہور کا ایک اہم اثاثہ بن چکی ہے لیکن وقت کے ساتھ ساتھ اب یہ بسیں بھی پرانی بھی ہونے لگی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ حکومت پنجاب نے ان بسوں کو بدلنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 64 نئی بسیں منگوا لی گئی ہیں جو جلد لاہور پہنچ جائیں گی  جن میں سے 19 بیسں پہلے ہی کراچی پہنچ چکی ہیں۔ یہ 19 بسیں کسٹم کلیئرنس ملنے کے بعد لاہور پہنچیں گی۔

پنجاب حکومت کا ایکشن پلان

گزشتہ سال پنجاب حکومت نے 64 میٹرو بسوں کی تبدیلی کیلئے VEDA ٹرانزٹ سلیوشنز اور لوکل بینکس کے ایک گروپ کے ساتھ ایک معاہدہ طے کیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بینک آف پنجاب اس معاہدے کا کلیدی رکن اور منتظم تھا۔

یہ معاہدہ VEDA کے ڈائریکٹر محمد عمار خان اور پنجاب انویسٹمنٹ بینک کے ہیڈ رضوان حمید کے درمیان طے پایا۔ اس موقع پر پنجاب کے وزیر ٹرانسپورٹ جہانزین خان کھچی بھی موجود تھے۔ معاہدے کے مطابق 19 نئی بسوں کی پہلی کھیپ کراچی پورٹ پر پہنچ چکی ہے۔ 2013 میں لاہور میں میٹرو بسوں کے آغاز کے بعد سے عوام میٹرو بسوں کی دل دادہ بن چکی ہے اور ایسا ہی ہونا چاہیے کیوں کہ یہ نہ صرف ایک سستی سہولت ہے بلکہ کافی آسان اور آرام دہ بھی ہے۔ اس کے ذریعے آپ صرف 30 روپے میں لاہور کے ایک سرے سے دوسرے سرے تک جا سکتے ہیں۔

اب جبکہ پچھلے کچھ سالوں سے میٹرو بسوں میں خرابیاں دیکھنے میں آرہی ہیں، اس لیے پنجاب حکومت نے ان بسوں کو بدلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.