نئی 11 جنریشن ہنڈا اکارڈ کا پہلا ٹیزر جاری کر دیا گیا

0 1,209

ہنڈا نارتھ امریکا نے آنے والی 11 جنریشن ہنڈا مِڈ سائز سیڈان اکارڈ 2024 کی جھلکیاں جاری کر دی گئی ہیں۔ ہنڈا کی یہ نئی کار سپورٹی، ماڈرن، سمارٹ اور آرام دہ گاڑی ہے۔ گاڑی کا یہ پہلا ٹیزر اس کے جدید اور ماڈرن ایکسٹیرئیر اور انٹیرئیر کی ترجمانی کرتا ہے۔

گاڑی کے ایکسٹیرئیر کی بات کی جائے تو یہاں آپ کو نئی ہیگزاگونل چوڑی اور بولڈ فرنٹ گرل اور ماڈرن ٹیل اینڈ کے ساتھ نئی ٹیل لائٹس دیکھنے کو ملتی ہیں۔ جبکہ پچھلی جنریشن کے مقابلے میں ایک زیادہ نفیس اور بہترین بیرونی ڈیزائن اور ہائی ٹیک انٹیریئر بھی ہے۔ ہنڈا کے مطابق 12.3 انچ کے سائز کے ساتھ اب تک کے سب سے بڑے ٹچ سکرین انفوٹینمنٹ میں بلٹ ان گوگل انٹیگریشن ہوگا۔ ہڈ کے نیچے ٹربو چارجڈ کے ساتھ ساتھ ہائبرڈ انجن کی بھی توقع ہے۔

نئی 11 جنریشن ہنڈا اکارڈ میں کیا نیا ہے؟

11 جنریشن سوِک اور 6 جنریشن CR-V کی طرح 11 جنریشن اکارڈ کو بھی ہنڈا نارتھ امریکہ نے ہی ڈیزائن اور تیار کیا ہے جو ہنڈا کی سنٹرل پروڈکٹ لائن کے لیے سب سے بڑی سنگل مارکیٹ ہے۔ 11 جنریشن اکارڈ کو باضابطہ طور پر آئندی ماہ سامنے لایا جائے گا جبکہ گاڑی کی پروڈکشن اور ڈلیوری کا آغاز اگلے سال کے شروع میں امریکہ اور کینیڈا میں کیا جائے گا۔

گاڑی کی متوقع قیمت تقریباً 27000 ڈالر ہوگی جبکہ امریکی صارفین کے لیے مکمل طور پر 38000 ڈالر ہوگی۔

امریکہ میں گزشتہ 46 سالوں سے اپنی پہلی جنریشن کے آغاز کے بعد سے اب تک اکارڈ مارکیٹ کے لیے معیار بنی ہوئی ہے۔ ہنڈا اکارڈ 31 بار مشہور “کار اینڈ ڈرائیور” میگزین کے ذریعہ ٹاپ 10 بہترین کاروں میں رہی۔ اعدادوشمار کے مطابق ہنڈا نے اپنی پہلی نسل سے لے کر اب تک امریکہ میں تقریباً 14 ملین یونٹ فروخت کیے ہیں۔ یعنی کہ ہنڈا نے پچھلے 46 سالوں سے ہر 2 منٹ میں ایک یونٹ فروخت کیا۔ تاریخی طور پر، اکارڈ پہلا ماڈل ہے جو ہنڈا نے تقریباً 40 سال قبل جاپان سے باہر امریکہ میں مینوفیکچرنگ شروع کی تھی۔

نئی ہنڈا اکارڈ کے بارے میں آپ کا کیا سوچتے ہیں؟ کمنٹس سیکشن میں اپنی رائے کا اظہار کریں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.