سندھ الیکٹرک وہیکلز کی رجسٹریشن کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا

0 683

سندھ میں الیکٹرک وہیکلز کے مالکان کے لیے اچھی خوشخبری یہ ہے کہ اب صوبے میں الیکٹرک گاڑیاں میں رجسٹرڈ ہو سکتی ہیں۔ اس سے قبل اِن گاڑیوں کی رجسٹریشن صرف دارالحکومت اسلام آباد میں کی جاتی تھی۔ حکومت سندھ نے الیکٹرک گاڑیوں کے مالکان کے لیے بہترین اقدام اٹھایا ہے تاکہ  رجسٹریشن کیلئے انھیں اسلام آباد کا سفر نہ کرنا پڑے۔

سندھ کے وزیر ایکسائز مکیش کمار چاولہ نے دو روز قبل اعلان کیا کہ الیکٹرک گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی سندھ میں رجسٹریشن شروع ہو گئی ہے۔

الیکٹرک گاڑیاں، ہمارا مستقبل!

الیکٹرک وہیکلز آٹو انڈسٹری کا مستقبل ہیں اور پاکستان سمیت پوری دنیا میں اپنی پہچان بنا رہی ہیں۔ حکومت پاکستان 2030 تک الیکٹرک گاڑیوں کو 30 فیصد تک بڑھانے کے مشن پر کام کر رہی ہے۔

وفاقی حکومت نے رواں سال جولائی میں آٹو پالیسی (2026-2021) کا اعلان کیا۔ نئی پالیسی میں الیکٹرک گاڑیوں کیلئے متعدد فوائد اور مراعات شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پالیسی کے تحت CBU یونٹس پر ایک سال کے لیے کسٹم ڈیوٹی کو 25 فیصد سے 10 فیصد تک کم کیا گیا ہے۔ الیکٹرک گاڑیوں کے پارٹس کی درآمد پر بھی کسٹم ڈیوٹی کم کر کے 1 فیصد کی گئی۔

نئی آٹو پالیسی سامنے آنے کے فورا بعد وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی پہلی الیکٹرک موٹر سائیکل لانچ کی۔ یہ بائیک Eco موڈ میں 80 کلومیٹر اور ٹربو موڈ میں 60 کلومیٹر تک سفر کر سکتی ہے۔  سب سے بڑھ کر یہ کہ اس کی قیمت 82000 صرف روپے ہے۔

اس کے علاوہ سندھ حکومت نے ہی ملک میں سب سے پہلے الیکٹرک بس شروع کی۔ رواں سال مارچ میں سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ سید اویس قادر شاہ نے کراچی میں پہلی الیکٹرک بس کا افتتاح کیا اور مستقبل قریب میں مزید 100 الیکٹرک بسیں شامل کرنے کا وعدہ کیا۔ سندھ میں الیکٹرک گاڑیوں کی رجسٹریشن درست سمت میں ایک اور اہم اقدام ہے۔

ہم امید کرتے ہیں کہ دیگر صوبائی حکومتیں بھی پاکستان میں اس ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کے لیے سندھ کی قیادت کی پیروی کریں گی۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.