MG GT کے پہلے تفصیلی ریوئیو کیلئے انتظار کیجئیے
ہمیشہ کی طرح، پاک ویلز آپ کے لیے MG GT کا تفصیلی ریوئیو لا رہا ہے۔ ایم جی پاکستان نے مقامی طور پر تیار کی جانے والی MG HS کی نمائش کرنے کیلئے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا۔ تقریب کے آخر میں انھوں نے اپنے فیوچر ماڈلز کی بھی نمائش کی جن میں سے ایک ماڈل MG GT بھی تھا جو کہ صارفین میں کافی مشہور اور اہمیت کا حامل ہے۔ یہ وہی یونٹ تھا جو چند روز قبل دیکھا گیا تھا۔
PakWheels.com نے خصوصی طور پر MG GTتک رسائی حاصل کی جس کا جلد ہی آپ کو ویڈیو ریوئیو بھی دیکھنے کو مل جائے گا۔ واضح رہے کہ یہ ایک ٹیسٹ یونٹ ہے۔ یہی وجہ ہے اس گاڑی کی قیمت اور لانچ سے متعلقہ کوئی مصدقہ خبر موجود نہیں ہے۔
MG پاکستان ایک لمبے عرصے سے MG GT سیڈان کی لانچ کے بارے میں اشارے دے رہا ہے۔ کمپنی MG GT سیڈان کے CBU یونٹ کو فی الحال ٹیسٹ کر رہی ہے۔ MG GT کو اس تقریب میں فیوچر ماڈل کے طور پر ظاہر کرنا اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ اس گاڑی کی آفیشل لانچ شاید جلد متوقع ہے۔
گاڑی کے انٹرنیشنل فیچر اور دیگر خصوصیات یہ ہیں:
انجن اور ٹرانسمیشن
MG GT میں 1500 سی سی نیچرلی ایسپائرڈ 4 سلنڈر 17 والو انجن دیا گیا ہے جو CVT ٹرانسمیشن رکھتا ہے۔ گاڑی کا انجن 118 ہارس پاور اور 150Nm ٹارک پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ایکسٹیرئیر
ایکسٹیرئیر کی بات کی جائے توMG GT ایک پریمیم سیڈان ہے۔ گاڑی کے فرنٹ پر ایک کروم پلیٹڈ گرِل کے علاوہ LED ہیڈ لائٹس دی گئی ہیں۔ اسی طرح روف لائن رئیر ایج سے ملتی ہوئی LED ٹیل لائٹس سے جا ملتی ہے۔
اس کے علاوہ گاڑی کے ایکسٹیرئیر میں دیگر کئی قابل ذکر خصوصیات موجود ہیں جن میں بائی فنکشن پروجیکشن ہیڈلائٹس، فرنٹ اور رئیرایرو وائپرز، LED DRLs، فولو می ہوم ہیڈ لائٹس، رئیر فوگ لیمپس، 16 انچ الائے ویلز وغیرہ شامل ہیں۔
انٹیرئیر
گاڑی کا انٹیرئیر بھی ایکسٹیرئیر کی طرح کافی شاندار ہے۔ یہاں انتہائی قابل ذکر فیچرز میں دروازوں پر دئیے گئے لال ٹرمز، ہیڈ ریسٹس اور سنٹرل کنسول سٹوریج باکس شامل ہیں۔ اسی طرح گاڑی کا ڈیش بورڈ بھی کسی سپورٹ کار سے کم نہیں ہے۔ دوسری جانب الیکٹرک سن روف گاڑی کو پریمیم شکل دیتا ہے جبکہ دیگر فیچر یہ ہیں:
- لیدر سیٹس
- 6 وے ایڈجسٹیبل ڈرائیور سیٹ
- 4 وے ایڈجسٹیبل فرنٹ پیسنجر سیٹ
- فولڈ ہونے والی رئیر سیٹس
- ٹِلٹ ایڈجسٹمنٹ کے ساتھ لیدر سٹیرنگ ویل
- ملٹی فنکشن سٹیرنگ ویل
- ریموٹ کی لیس انٹری
- پاور ونڈوز
- 6 سپیکرز
- اینڈرائیڈ آٹو اور ایپل کار پلے کے ساتھ 1 انچ ٹچ سکرین
- کروز کنڑول
- الیکٹرونک کلائمیٹ کنٹرول
سیفٹی
MG GT کو یورپین نیو کار اسیسمنٹ پروگرام کی جانب سے فائیو سٹار ریٹنگ مل چکی ہے کیوں کہ اس میں ذیل میں دئیے گئے ہیں:
- ہِل سٹارٹ اسسٹ
- الیکٹرانک بریک فورس ڈسٹری بیوشن (EBD)
- ٹائر پریشر مانیٹرنگ سسٹم (TPMS)
- اینٹی لاک بریکنگ سسٹم (ABS)
- ایمرجنسی بریک اسسٹ (EBA)
- Curve بریک کنٹرول
- ٹریکشن کنٹرول سسٹم
- ائیر بیگز
یہ تمام MG GT کے تمام فیچرز اور خصوصیات تھیں جنھیں تفصیل سے بیان کر دیا گیا ہے۔ ہمیشہ کی طرح، ہمیں یقین نہیں ہے کہ ہمیں یہ سب فیچرز ہمیں پاکستان میں ملے گا یا نہیں۔ . آئیے دیکھتے ہیں کہ ایم جی پاکستان مقامی مارکیٹ میں یہ فیوچر ماڈل کب لانچ کرتا ہے اور اس میں کون سے فیچرز دئیے جاتے ہیں۔