گزشتہ ماہ سوزوکی آلٹو کی سیلز میں بڑا اضافہ

0 1,391

موجودہ معاشی افراتفری کے دوران گزشتہ ماہ کاروں کی فروخت میں زبردست اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ جس کے نتیجے میں ملکی آٹو انڈسٹری کے حوالے سے کچھ اچھے کی امید نظر آنے لگی ہے لیکن قیمتوں میں اضافے اور پیداوار میں کمی کے امکانات کے بعد بہتری کی امید ختم ہوتی نظر آ رہی ہے۔

پاکستان سوزوکی موٹر کمپنی جس کو سب سے زیادہ نقصان اٹھانا پڑا، کی سیلز میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (PAMA) کی رپورٹ کے مطابق سوزوکی کی فروخت میں 75 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ خیال رہے کہ سوزوکی آلٹو کی فروخت میں بڑے اضافے کے باعث کمپنی کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، سوزوکی آلٹو کی فروخت میں 92 فیصد کا اضافہ ہوا۔ کمپنی نے جولائی میں 1440 گاڑیوں کے مقابلے میں گزشتہ ماہ 2679 آلٹو کے یونٹس فروخت کیے۔ مجموعی طور پر پاک سوز کی کی فروخت میں گزشتہ ماہ 75 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ کمپنی نے گزشتہ ماہ 4268 یونٹس فروخت کیے جو جولائی میں 2444 تھے۔

پاک سوزوکی نے گزشتہ ماہ آلٹو کے 2769 یونٹس، سوزوکی کلٹس کے 305 یونٹس، سوزوکی ویگن آر کے 359 یونٹس، سوزوکی سوئفٹ کے 506 یونٹس، سوزوکی بولان کے 166 یونٹس، اور سوزوکی راوی کے 163 یونٹس فروخت کیے ہیں۔

گاڑیوں کی سیلز میں 49 فیصد اضافہ

ٹویوٹا پاکستان کی فروخت میں 13 فیصد اضافہ ہوا۔ کمپنی نے گزشتہ ماہ اگست میں 1548 یونٹس فروخت کیے جبکہ جولائی میں یہ تعداد 1368 تھی۔

ہنڈا اٹلس کی سیلز میں 36 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ جولائی میں کمپنی نے 494 یونٹس کے مقابلے میں گزشتہ ماہ 674 یونٹس فروخت کیے۔

پاک سوزوکی موٹرز کمپنی نے دیگر کار کمپنیز کی نسبت زیادہ سیلز ریکارڈ کی ہیں۔ گزشتہ ماہ کمپنی کی سیلز میں 75 فیصد کا زبردست اضافہ دیکھا گیا ہے۔ پاک سوزوکی نے جولائی میں 2444 کاروں کے مقابلے گزشتہ ماہ 4268 گاڑیاں فروخت کیں۔

اسی طرح ہیونڈائی نشاط کی سیلز میں 37 فیصد اضافہ ہوا۔ جولائی میں 569 یونٹس کے مقابلے گزشتہ ماہ 778 یونٹس فروخت ہوئے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.