سوئفٹ GLX CVT بمقابلہ ایلسون DCT لیومری
نئی سوزوکی سوئفٹ لانچ کر دی گئی ہے۔ ہنڈا سٹی کے ساتھ موازنے کے بعد اب ہم سوئفٹ GLX CVT کا موازنہ ایلسون DCT لیومری کے ساتھ کریں گے۔ خیال رہے کہ یہ دونوں گاڑیاں ٹاپ ویرینٹس ہیں۔
سائز
ایلسون 173 انچ لمبی، 68 انچ چوڑی اور 59 انچ اونچی ہے جبکہ سوئفٹ 151 انچ لمبی، 68 انچ چوڑی اور 60 انچ اونچی ہے۔ دونوں گاڑیوں کی چوڑائی اور اونچائی ایک جیسی ہے۔ لیکن ایلسون سیڈان ہونے کی وجہ سے سوئفٹ سے 22 انچ لمبی ہے۔
انجن اور ٹرانسمشن
ایلسون کے ٹاپ آف دی لائن ویریئنٹ میں سوئفٹ سے بڑا انجن ہے۔ ایلسون لیومری میں 1496 سی سی MPFI یورو 5 انجن دیا گیا ہے جو 105 ہارس پاور اور Nm145 ٹارک پیدا کرتا ہے۔ دوسری جانب سوئفٹ DLX میں 1197 سی سی K سیریز VVT انجن دیا گیا ہے جو 81 ہارس پاور اور Nm113 ٹارک پیدا کرتا ہے۔
ٹرانسمیشن کی بات کی جائے تو ایلسون لیومری میں 5-اسپیڈ DCT گیئر باکس دیا گیا ہے جبکہ سوئفٹ میں CVT ٹرانسمشن دی گئی ہے۔ یہاں ایلسون لیومری سوئفٹ سے زیادہ طاقتور ہے۔
ایکسٹیرئیر
سوزوکی سوئفٹ GLXمیں آٹومیٹک ایڈجسٹمنٹ کے ساتھ ایل ای ڈی پروجیکشن ہیڈلائٹس ہیں، جب کہ ایلسوین لومری میں الیکٹرانک ایڈجسٹمنٹ کے ساتھ ہیلوجن پروجیکشن ہیڈلائٹس ہیں۔ دونوں کاروں کی ہیڈلائٹس میںLED DRLs دی گئی ہیں۔ سوئفٹ GLX میں ایل ای ڈی ریئر کمبینیشن لیمپ اور فرنٹ پر ہیلوجن فوگ لیمپس نظر آتے ہیں۔ ایلسون لیومری میں انٹیگریٹڈ فوگ لائٹس کے ساتھ ایل ای ڈی ریئر کمبینیشن لیمپس بھی ہیں۔
دونوں کاروں میں الیکٹریکلی ایڈجسٹ ایبل سائیڈ ویو مررز ہیں۔ فرق یہ ہے کہ یہ مِررز سوئفٹ GLX میں الیکٹریکلی ریٹریکٹیبل ہیں جبکہ لیکن ایلسون لیومری میں ہیٹِڈ ہوتے ہیں۔ سوئفٹ GLX سمارٹ کی لیس انٹری کا فیچر موجود ہے جبکہ ایلسون لیومری میں روایتی انٹری ہے۔
سوئفٹ میں 16 انچ کے الائے وہیلز جبکہ ایلسون لیومری میں 15 انچ کے الائے وہیلز موجود ہیں۔ سوئفٹGLX میں رئیر وائپر جبکہ ایلسون لیومری میں سن روف دیا گیا ہے۔
ایکسٹیرئیر کی بات کی جائے تو دونوں کاریں یہاں برابر نظر آتی ہیں۔ ایلسون لومیئر کا سن روف ایک اضافی فیچر ہے۔
انٹیرئیر
سوئفٹ GLX میں پُش سٹارٹ اور ملٹی انفارمیشن ڈسپلے (MID) دیا گیا ہے جو ایلسون لیومری میں نہیں ہے۔ دونوں گاڑیوں کے پاور سٹیئرنگ میں ٹِلٹ ایڈجسٹمنٹ اور میڈیا کنٹرول بٹنز موجود ہیں۔ سوئفٹ کے سٹیئرنگ میں ٹیلی سکوپک ایڈجسٹمنٹ بھی ہے۔ سوئفٹ جی ایل ایکس میں اعلیٰ درجے کی فیبرک سیٹس ہیں جبکہ ایلسون لیومری میں فاکس لیدر سیٹسں ہیں۔ سوئفٹ جی ایل ایکس میں ڈرائیور سیٹ کی اونچائی ایڈجسٹیبل ہے جبکہ لیومری میں ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔
اس کے علاوہ سوئفٹ میں آٹومیٹک ایئر کنڈیشننگ سسٹم ہے۔ ایلسون لیومری میں مینوئل کلائمیٹ کنٹرول دیا گیا ہے۔ مزید برآں، سوئفٹجی ایل ایکس میں 9 انچ کی اینڈرائیڈ انفوٹینمنٹ اسکرین دی گئی ہے جب کہ ایلسون لیومری میں 7 انچ کا فلوٹنگ ہیومن مشین انٹرفیس (HMI)موجود ہے۔
ایلسون لیومری کا انٹیرئیر سوئفٹ جی ایل ایکس سے بہتر ہے۔
سیفٹی فیچرز
دونوں گاڑیوں میں ABS (اینٹی لاک بریکنگ سسٹم) اور EBD (ایمرجنسی بریک ڈسٹری بیوشن) موجود ہے۔ اس کے علاوہ دونوں کاروں میں اِموبائلائزر، ریورس کیمرہ، رئیر پارکنگ سینسرز اور کروز کنٹرول شامل ہیں۔
سوئفٹ جی ایل ایکس وہیکل اسٹیبلٹی کنٹرول، ٹریکشن کنٹرول، ہل سٹارٹ اسسٹ اور چھ ائیر بیگز (ایلسون لیومری میں 2) جیسے سیفٹی فیچرز کے ساتھ سے زیادہ محفوظ ہے۔ ایلسوین لیومری میں آئسوفِکس چائلڈ سیٹ اینکرز اور ٹائر پریشر مانیٹرنگ سسٹم (TPMS) موجود ہیں جو سوئفٹ میں نہیں ہیں۔
قیمت
سوزوکی سوئفٹ GLX CVT کی قیمت 2899000 روپے جبکہ ایلسون لیومری کی قیمت 2939000 روپے ہے۔
Alsvin Lumiere کی قیمت Swift GLS سے تھوڑی زیادہ ہے لیکن یہ اس کے قابل ہے۔ ہم Alsvin Lumiere کے لیے جائیں گے۔ سوئفٹ بمقابلہ السوین میں سے آپ کا انتخاب کون سا ہے؟