کیا ٹیگو 8 پرو متعارف ہونے کے بعد پاکستان آر ہی ہے؟
چیری نے کراس اوور SUV ٹیگو 8 پرو کا فیس لفٹ ٹیگو 8 پرو میکس متعارف کروا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فیس لفٹ کے ایکسٹیرئیر میں معمولی تبدیلیاں کی گئی ہیں جبکہ دیگر فیچرز اور خصوصیات وہی ہیں۔ اس کے علاوہ گاڑی میں 2000 سی سی انجن دیا ہے جو 257 ہارس پاور اور 400Nm ٹارک پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ٹیگو 8 پرو میکس میں کی گئی تبدیلیاں
کمپنی کے مطابق، کراس اوور میں یہ تبدیلیاں کی گئی ہیں:
- نئی فرنٹ بمپر گرِل
- نیا الائے ویل ڈیزائن
- نیا رئیر بمپر
- نیا ایگزاسٹ ٹِپ ڈیزائن
- نیا پیچھے والا بمپر
- نیا ایگزاسٹ ٹپ ڈیزائن
ان تبدیلیوں نے کار کو مزید سٹائلش اور وضع دار بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
کیا ٹیگو 8 پرو میکس پاکستان آ رہی ہے؟
ہم نے پاکستان میں ٹیگو 8 پرو میکس کی مکنہ لانچ کے حوالے سے چیری پاکستان سے رابطہ کیا۔ سوال کا جواب دیتے ہوئے، کمپنی نے ہمیں بتایا کہ وہ اس کار کو 2023 میں یہاں لانچ کرنے کا ارادہ کر رہے ہیں، لیکن ملک کی موجودہ معاشی حالت کے پیش نظر مستقبل قریب کے لیے کوئی منصوبہ نہیں ہے۔
یعنی پاکستان میں یہ گاڑی لانچ ہوگی لیکن ایسا مستقبل قریب میں ہوتا نظر نہیں آ رہا۔
ایک سِلور لائننگ
تاہم، چیری پاکستان کے مطابق، ٹیگو صارفین کے لیے ایک اچھی خبر ہے کیونکہ کمپنی آفیشل نے ہمیں بتایا ہے کہ اس سال پاکستان میں Tiggo 7 لانچ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے لیکن صرف اس صورت میں جب ملک میں معاشی حالات بہتر ہوجائیں گے۔
یہ صرف اور صرف ملک کے معاشی استحکام پر منحصر ہے اور چیری سمیت دیگر تمام کمپنیوں کے خدشات جائز ہیں کیونکہ ان حالات میں کسی بھی کمپنی کے لیے نیا ماڈل یا ویرینٹ لانچ کرنا بہت خطرناک ہو سکتا ہے۔ موجودہ صورتحال کار اسمبلرز اور صارفین سمیت ہر کسی کے لیے مشکل ہے۔
کمپنیوں کو متعدد مسائل کا سامنا ہے، خاص طور پر ایل سی جاری نہ کرنا، جبکہ موجودہ قیمتیں اور ترسیل کے اوقات عام صارف کی پہنچ سے باہر ہیں۔
ٹیگو 8 پرو کے نئے ویرینٹ کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ کیا آپ اس کا انتظار کر رہے ہیں؟ کمنٹس سیکشن میں اپنے خیالات کا اظہار کریں۔