ٹویوٹا گاڑیوں کی قیمتوں میں 1 ماہ میں تیسرا اضافہ

0 6,304

پاکستان میں موجودہ معاشی بدحالی ملکی آٹو انڈسٹری کو شدید متاثر کر رہی ہے۔ ایک طرف گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ تو دوسری جانب گاڑیوں کی گرتی ہوئی سیلز صنعت کی موجودہ بگڑتی صورتحال کو بیان کرتی ہیں۔ ٹویوٹا نے ایک ماہ کی مدت میں تیسری بار اضافہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ کمپنی کے قیام کے بعد ایسا پہلی بار ہو رہا ہے۔ مزید برآں، کمپنی نے کہا کہ یہ نئی قیمتیں خالصتاً عارضی ہیں اور ان میں کسی بھی وقت تبدیلی کی جا سکتی ہے۔ ٹویوٹا نے زور دے کر کہا کہ اس تیسرے اضافے کی بڑی وجہ امریکی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں کمی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ واقعہ صرف قیمتوں میں اضافے تک محدود نہیں ہے بلکہ کاروں کی فروخت بھی کافی حد تک کم ہوئی ہے۔ پاما کی رپورٹ کے مطابق کاروں کی فروخت میں بھی 65 فیصد کمی دیکھی گئی ہے اور اب قیمتوں میں اضافے کا نیا سلسلہ پہلے سے کم ہوتی سیلز کو مزید نقصان پہنچائے گا۔

ٹویوٹا کرولا کی نئی قیمتیں

پاکستان میں ٹویوٹا کے چھ ویریںٹس پائے جاتے ہیں جن کی نئی قیمتیں یہ ہیں۔

  • کرولا آلٹس ایکس مینوئل 6 کی نئی قیمت 5529000 روپے ہے جبکہ پرانی قیمت 5269000 روپے تھی۔ یعنی گاڑی کی قیمت میں 260000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔
  • کرولا آلٹس سی وی ٹی 6 کی قیمت میں 310000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد گاڑی کی قیمت 5749000 روپے سے بڑھ کر 6059000 روپے ہو چکی ہے۔
  • کرولا 6 سی وی ٹی Upspec کی نئی قیمت 6659000 روپے ہے جبکہ پرانی قیمت 6319000 روپے تھی۔ یعنی گاڑی کی قیمت میں 340000روپے اضافہ کیا گیا ہے۔
  • کرولا آلٹس گرینڈی ایکس سی وی ٹی آئی 8 (بیج انٹیرئیر) کی قیمت میں 300000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد گاڑی کی قیمت 6069000 روپے سے بڑھ کر 6369000 روپے ہو چکی ہے۔
  • کرولا آلٹس گرینڈی X CVT-I 1.8 کی نئی قیمت 6939000 روپے ہے جبکہ پرانی قیمت 6069000 روپے تھی۔ یعنی گاڑی کی قیمت میں 330000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔
  • اسی طرح کرولا 8 CVT SR BLK کی قیمت میں 330000 روپے اضافہ کیا گیا جس کے بعد گاڑی کی قیمت 6649000 روپے سے بڑھ کر 6979000 روپے ہو چکی ہے۔

ٹویوٹا یارس کی نئی قیمتیں

  • یارس GLI MT 1.3 کی نئی قیمت 4279000 روپے ہے جبکہ پرانی قیمت 4079000 روپے تھی۔ یعنی گاڑی کی قیمت میں 200000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔
  • یارس GLI CVT 1.3 کی قیمت میں 210000 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 4339000 روپے سے بڑھ کر4549000 روپے ہو چکی ہے۔
  • یارس ATIV M/T 1.3کی نئی قیمت 4519000 روپے ہے جبکہ پرانی قیمت  4309000روپے تھی۔ یعنی گاڑی کی قیمت میں 210000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔
  • یارس ATIV CVT 1.3 کی قیمت میں 220000 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 4529000 روپے سے بڑھ کر4749000 روپے ہو چکی ہے۔
  • اسی طرح یارس ATIV X M/T 1.5 کی نئی قیمت 4869000 روپے ہو چک ہے جبکہ پرانی قیمت 4649000 روپے تھی۔ یعنی گاڑی کی قیمت میں 220000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
  • یارس ATIV X CVT 1.5 کی قیمت میں 240000 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 5169000 روپے سے بڑھ کر4929000 روپے ہو چکی ہے۔

ٹویوٹا ریوو

  • ہائی لکس ریوو وی آٹومیٹک 8 کی قیمت میں 620000 روپے اضافہ ہوچکا ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 12239000 روپے سے بڑھ کر 12859000 روپے ہو چکی ہے۔
  • اسی طرح ہائی لکس ریوو روکو کی نئی قیمت 13599000 روپے ہو چک ہے جبکہ پرانی قیمت 12899000 روپے تھی۔ یعنی گاڑی کی قیمت میں 660000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

ٹویوٹا فارچیونر کی نئی قیمت

  • فارچیونر G A/T کی قیمت میں 690000 روپے اضافہ ہوچکا ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 13419000 روپے سے بڑھ کر 14109000 روپے ہو چکی ہے۔
  • اسی طرح فارچیونر 7 V A/Tکی نئی قیمت 16159000 روپے ہو چکی ہے جبکہ پرانی قیمت 15359000 روپے تھی۔ یعنی گاڑی کی قیمت میں 800000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
  • فارچیونر 8سگما 4 کی قیمت میں 840000 روپے اضافہ ہوچکا ہے جس کے بعد گاڑی کی قیمت 16189000 روپے سے بڑھ کر 17029000 روپے ہو چکی ہے۔
  • فارچیونر لیجنڈر کی نئی قیمت 17959000 روپے ہو چکی ہے جبکہ پرانی قیمت 17069000 روپے تھی۔ یعنی گاڑی کی قیمت میں 890000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.