ٹویوٹا سی پلس Pod 2 سیٹر الیکٹرک کار – اونر ریوئیو

0 22,216

ٹویوٹا ہمیشہ سے الیکٹرک گاڑیوں کی مخالفت کرنے کے ساتھ ساتھ روایتی پیٹرول کی حامی بھی رہی ہے۔ سی پلس  podجیسی الٹرا کمپیکٹ بیٹری الیکٹرک کار بھی ٹویوٹا کی طرف سے تیار کی گئی ہے۔ کیا صارفین اس 2 سیٹر گاڑی کو قبول کریں گے؟

2022 ٹویوٹا C+Pod کا ریوئیو

سی پلس  podکا نام شاید زبان پر آسان نہ ہو لیکن یہ گاڑی آنکھوں کو ضرور بھاتی ہے۔ یہ کمپیکٹ بیٹری الیکٹرک کار نئے ڈرائیورز کے لیے بہترین فیچرز فراہم کرتی ہے جن میں لمیٹڈ ٹاپ سپیڈ اور عمدہ روڈ پرفارمنس شامل ہیں۔ 2021 میں یہ مخصوص صارفین کے لیے لانچ کی گئی تھی جبکہ 2022 میں یہ کمرشل مارکیٹ میں دستیاب ہو گئی تھی۔ سوزوکی کاپچینو، مرسڈیز سمارٹ، اور سوزوکی ٹوئن کے نقش قدم پر چلتے ہوئے یہ مائیکرو کار کیٹیگری میں ٹویوٹا کی پہلی سمارٹ الیکٹرک کار ہے۔

فیچرز اور خصوصیات

اس کے ایکسٹیرئیر کا ڈیزائن ٹویوٹا IQ سے متاثر ہے، جس کا باڈی فریم مزید کم کر دیا گیا ہے۔ وزن کم کرنے اور سٹیبلٹی کو مزید بہتر بنانے کے لیے فائبر پارٹس کا بڑے پیمانے پر استعمال کیا گیا ہے۔

یہ مِنی کار عملی طور پر دو مسافروں کے لیے موزوں کشادہ کیبن فراہم کرتی ہے۔ آرام دہ نشستیں، مناسب لیگ سپیس اور ہیڈ روم اس کی چند خاص خصوصیات ہیں۔ مزید ذیل میں دئیے گئے فیچرز بھی اس کار میں دئیے گئے ہیں:

  • ایئر بیگز
  • ہیٹڈ سیٹس
  • رئیر کولیژن الرٹ
  • پُش سٹارٹ
  • الائے ویلز
  • ڈیجیٹل سپیڈومیٹر
  • ڈی فوگر
  • پارکنگ سینسرز
  • ADAS
  • ایڈجسٹ ایبل ہیڈلائٹس
  • آٹو بریکنگ
  • سنگل ڈرائیو موڈ
  • ٹریکشن کنٹرول
  • پیناسونک رئیر کیمرا اور انفوٹینمنٹ سکرین
  • دو شولڈر بیگز کے لیے مناسب ٹرنک سائز
  • بیٹری پیک اور مائلیج

کار میں kWh 9.06 بیٹری پیک شامل ہے جسے ڈومیسٹک چارجر پر 3 گھنٹے میں چارج کیا جا سکتا ہے۔ ٹویوٹا کا دعویٰ ہے کہ اس کی کروزنگ رینج 150 کلومیٹر ہے جبکہ ٹاپ سپیڈ کو 65 کلومیٹر فی گھنٹہ تک محدود کیا گیا ہے۔ یہ ایک ریئر وہیل ڈرائیو کار ہے جس کا چھوٹا ٹرننگ ریڈیئس ہے، جو اسے شہر کے اندر طلباء کے لیے بہترین بناتا ہے۔

گوگو گیگی، نیسان آریہ اور سوزوکی آلٹو کے مقابلے میں، ٹویوٹا C+Pod کی قیمت 44 لاکھ ہے، جو اس کی بجلی کاری کو مدنظر رکھتے ہوئے کافی مہنگی ہے۔

ویڈیو دیکھیں

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.