ٹویوٹا پاکستان نے یارِس، کرولا اور آئی ایم وی کی قیمتیں بڑھا دِیں

0 17,208

جیسا کہ پاک وِیلز نے پہلے ہی بتا دیا تھا، انڈس موٹر کمپنی (IMC) نے یارِس، کرولا اور IMV ویرینٹس کی قیمتیں بڑھا دی ہیں۔ 

روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت بڑھ جانے کی وجہ سے CKD اور لوکل پارٹس کی لاگت میں اضافہ ہو گیا تھا۔ ٹویوٹا IMC کے وینڈرز نے بھی قیمتوں میں اضافے کا سامنا کیا۔ ان سب فیکٹرز نے مل کر ٹویوٹا پاکستان کو مجبور کیا کہ وہ اپنی گاڑیوں کی قیمتيں بڑھا دے۔ 

یہ اضافہ 1,10,000 روپے سے 5,00,000 روپے تک ہے۔ حال ہی میں متعارف کروائی گئی ٹویوٹا یارِس نے بھی قیمتوں میں اضافہ دیکھا ہے۔ بیس ویرینٹ 1.3L GLI MT کی قیمت میں 1,20,000 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ بیس ماڈل کی ایکس-فیکٹری قیمت اب 24,69,000 روپے ہو گئی ہے۔ ٹاپ-آف-دی-لائن ویرینٹ کی قیمت 1,50,000 روپے بڑھی ہے۔ 1.5L ATIV X CVT اب 29,59,000 روپے کی ہو گئی ہے۔ 

قیمتوں میں سب سے کم اضافہ 1.6L کرولا کے مینوئل ویرینٹ میں کیا گیا ہے۔ اس ویرینٹ کی قیمت میں 1,10,000 روپے بڑھائے گئے ہیں اور اب یہ 31,59,000 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ کرولا آلٹس گرینڈ نے 2,00,000 روپے کا اضافہ دیکھا ہے جو ٹویوٹا سیڈانز میں سب سے زیادہ ہے۔ ٹاپ-اینڈ ماڈل 38,99,000 روپے میں خریدا جا سکتا ہے۔ 

ہائی لکس ریوو کے سارے ویرینٹس اب 3,00,000 روپے مہنگے ہو گئے ہیں۔ ٹاپ-اینڈ ماڈل ریوو VAT اب 65,49,000 روپے کا ہو گیا ہے۔ بیس ماڈل، ریوو G MT، اب 58,99,000 روپے کا ہے۔ 

ٹویوٹا فورچیونر کی قیمت میں بیس ویرینٹ کے لیے 4,00,000 روپے اور ٹاپ-اینڈ ویرینٹ کے لیے 5,00,000 روپے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اب آپ فورچیونر کم از کم 76,99,000 روپے اور زیادہ سے زیادہ 93,99,000 روپے میں خرید سکتے ہیں۔ 

انڈس موٹر کمپنی (IMC) کی گاڑیوں میں ہونے والے اضافوں پر تفصیلی نظر ڈالیں۔ 5 اپریل 2020ء سے یہ نئی قیمتیں لاگو ہوں گی:

قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے اور مزید آٹوموٹو خبروں کے لیے پاک ویلز پر آتے رہیے۔ اپنے کمنٹس نیچے کیجیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.