ٹویوٹا یارِس 1.3 جی ایل آئی بمقابلہ یارِس اے ٹی آئی وی

0 11,444

نئی یارِس سیڈان کی لانچ  ہوتے ہی اب لوگ جاننا چاہتے ہیں کہ یارِس کے مختلف ویرینٹس میں کیا فرق ہے۔ تو ہم لائے ہیں آپ کے لیے یارِس 1.3 GLi اور یارِس ATIV کی ایک comparison وڈیو اور ساتھ ساتھ یارِس GLi کا پہلا ڈرائیو ریویو۔ 

یارِس نے پاکستان میں کرولا کے 1300cc ویرینٹس کی جگہ لی ہے۔ یہ ایک sub-compact کیٹیگری کار ہے جو ہونڈا سِٹی کا مقابلہ کرتی ہے۔ لوگ اس کار کا مقابلہ کرولا کے 1.3L ویرینٹس سے کر رہے ہیں جو پاکستان میں بہت مشہور رہی ہے۔ 

یارِس دو انجن آپشنز اور کُل چھ مختلف ویرینٹس میں آتی ہے۔

ایکسٹیریئر 

جہاں تک ایکسٹیریئر کی بات ہے تو یارِس ہونڈا سٹی سے 30mm زیادہ لمبی اور چوڑی ہے۔ 1300cc کرولا ویرینٹس سے مقابلہ کریں تو یارِس لمبائی میں تقریباً 195mm اور چوڑائی میں 45mm چھوٹی ہے۔ 

ATIV ماڈل فوگ لیمپس کے ساتھ آتا ہے جو GLi MT میں موجود نہیں ہیں۔ GLi MT کی فرنٹ گرِل کالے رنگ کی ہے جبکہ ATIV میں فرنٹ گرِل کروم elements رکھتی ہے۔ ATIV ماڈل15 انچ الائے رِمز کے ساتھ آتا ہے، جبکہ GLi ماڈل میں اسٹیل وِیلز اسٹیل کیپس کے ساتھ ہے۔ 

ٹائروں کا سائز اور برانڈ دونوں ماڈلز میں ایک جیسا ہے۔ یارِس 4-بیم ہیلوجن ہیڈلیمپس کے ساتھ آتی ہے۔ ڈے ٹائم رننگ لائٹس (DRLs) صرف 1500cc ماڈلز میں موجود ہیں۔ 

اس میں sharp اور crisp باڈی لائنز ہیں جو اس کار کو پریمیم اور ہائی-اینڈ لُک دیتی ہیں۔ ATIV اور GLi دونوں ویرینٹس میں باڈی-کلرڈ سائیڈ مررز اور ڈور ہینڈلز ہیں۔ ٹیل لیمپس میں ایک چوڑی LED لائٹ اسٹرپ ہے جو کار کو ایک اچھا لُک دیتی ہے۔ بمپر کا ڈیزائن کار کو اسپورٹی لُک دیتا ہے۔ 

کار کا سسپنشن SMOOTH ہے، اور گراؤنڈ کلیئرنس بھی پاکستانی روڈوں کے حساب سے اچھی ہے۔ اگر آپ کی کار میں پانچ بڑے بیٹھے ہوں تو بھی اس کی گراؤنڈ کلیئرنس خراب سڑکوں کے لیے کافی ہے۔ 

انٹیریئر 

یارِس GLi کا انٹیریئر two-toned ہے جو کار کے پریمیم لُک میں اضافہ کرتا ہے۔ جو دو شَیڈز استعمال کیے گئے ہیں وہ کالا اور ivory ہیں۔ GLi کے  اندرونی ڈور ہینڈلز پلاسٹک کے بنے ہوئے ہیں اور انٹیریئر کے رنگ کے ہی ہیں۔ ATIV میں یہ سلَور پینٹ فِنش میں آتے ہیں۔ 

یارِس کے سارے ماڈلز پاور وِنڈوز اور پاور مِررز کے ساتھ آتے ہیں۔ GLi ویرینٹ میں اسٹیئرنگ کنٹرولز نہیں ہیں جبکہ ATIV ویرینٹ میں ڈرائیور کے لیے اسٹیئرنگ ماؤنٹڈ کنٹرولز ہیں۔ یہ کنٹرولز آڈیو اور بلوٹوتھ فنکشنز کے لیے ہیں۔ ATIV ویرینٹ Optitron میٹر کے ساتھ آتا ہے، جو GLi میں لگے ہوئے اینالوگ سے بہتر دِکھتا ہے۔ 

اِن-ڈَیش آڈیو یونٹ دونوں ویرینٹس میں ایک جیسا ہے۔ اسی طرح آپ بلوٹوتھ کے ذریعے اس آڈیو یونٹ کے ساتھ دو فونز connect کر سکتے ہیں۔ میوزک اسٹریمنگ کے لیے پانچ فونز connect کیے جا سکتے ہیں۔ یہ آڈیو سسٹم CD، MP3، AUX اور USB فنکشنز کو سپورٹ کرتا ہے۔ GLi میں دو اسپیکرز ہیں، جبکہ ATIV میں چار اسپیکرز ہیں۔ یارِس کے تمام ویرینٹس میں tilt پاور اسٹیئرنگ اسٹینڈرڈ کی حیثیت سے موجود ہے۔ پیچھے بیٹھنے والے مسافروں کو بھی دو 12V پاور آؤٹ لیٹس دیے گئے ہیں۔

انٹیریئر کے دیگر فیچرز میں فُٹ ریسٹ، فلور میٹس، سینٹرل ڈور لاکنگ، سن وائزر اور روڈ لیمپس اور vanity مِررز شامل ہیں۔ 

سیٹوں کا مٹیریل دونوں ویرنٹس میں fabric ہے؛ لیکن ATIV ویرینٹ میں یہ stitched ڈیزائن رکھتی ہیں۔ دونوں ویرینٹس میں کچھ cosmetic تبدیلیاں کی گئی ہیں جن میں کروم رِنگز اور AC ڈائلز، ڈیش بورڈ میں سلوَر فنِش اور گیئر لیوَر پر پیانو بلیک plating شامل ہیں جو صرف ATIV ویرینٹ میں ہے۔ 

نئی یارِس کی ڈِگی مقابلے میں موجود دوسری گاڑیوں اور کرولا کے 1300cc کے outgoing ماڈل سے بڑی ہے۔ یہ ڈِگی 476لیٹر کی گنجائش رکھتی ہے جبکہ کرولا میں یہ 470 لیٹر تھی۔ یہ کافی چوڑی ہے اور اس میں دو بڑے سوٹ کیس آسانی سے آ سکتے ہیں۔ یارِس ڈِگی میں اسپیئر وِیل کے بھی ساتھ آتی ہے۔

پرفارمنس 

یارِس کا یہ ماڈل 1329cc ڈوئلVVTi-انجن کے ساتھ آتا ہے جو 98bhp اور 123Nm ٹارک پیدا کرتا ہے۔ یہ ایک 1NR-FE انجن ہے جو اس سے پہلے کرولا کے آلٹِس ویرینٹ میں ہی آتا تھا۔ 

جس ماڈل کا review کیا جا رہا ہے وہ 5-اسپیڈ مینوئل ٹرانسمیشن کے ساتھ آتا ہے۔ نئی انجن ٹیکنالوجی ایک SMOOTH اور RESPONSIVE رفتار میں مدد دیتی ہے۔ 

مینوئل ویرینٹس میں گیئر شفٹ کرنا عام طور پر smooth ہوتا ہے۔ اگر آپ اس سے بھی زیادہ smooth گیئر چینج چاہ رہے ہیں تو CVT ویرینٹس آپ ہی کے لیے ہیں۔ نئی یارِس شہر کے اندر 15 سے 17 کلومیٹرز فی لیٹرز دیتی ہے، جو اس segment کو دیکھتے ہوئے ایک اچھا فیول ایوریج ہے۔

یارِس فرنٹ ڈسک بریکس اور ریئر ڈرم بریکس کے ساتھ آتی ہے۔ بہتر بریکنگ پرفارمنس کے لیے بریک اسِسٹ (BA) کے ساتھ اینٹی لاک بریکنگ سسٹم (ABS) دیا گیا ہے۔ 

کمفرٹ اور ہینڈلنگ 

اس کار میں اسٹوریج اسپیس کافی ہے جس میں فرنٹ میں دو کپ ہولڈرز اور دروازوں میں بوتل ہولڈرز شامل ہیں جن میں فرنٹ میں ایک لیٹر کی بوتل اور ریئر میں 500 ملی لیٹر کی بوتل رکھی جا سکتی ہے۔ ڈیش بورڈ کا سائز کافی بڑی ہے اور اسے دو کمپارٹمنٹس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ 

اس سے پہلے کرولا ویرینٹس میں ہِل-اسٹارٹ اسسٹ کنٹرول نہیں ہوتا تھا، جو اب نئی یارِس میں موجود ہے۔ یہ فیچر پہاڑی علاقوں کی ڈھلوانوں میں مدد دیتا ہے۔ یہ فیچر کسی بھی ڈھلوان پر کار کے پیچھے ہو جانے کو بھی کنٹرول کرتا ہے۔ 

یارِس میں sound insulation کو بھی بہتر بنایا گیا ہے۔ اس کار کو کئی طریقوں سے باہر کی آوازوں کے مقابلے میں insulate کیا گیا ہے۔ اس میں چھت، انٹیریئر فلور اور بُوٹ فلور میں padding شامل ہیں۔ سیٹ کمفرٹ بہت اچھی ہے اور سیٹیں بیٹھنے کے لیے اچھا posture دیتی ہیں اور کمر کو سپورٹ کرتی ہیں۔ 

فرنٹ اور ریئر پسنجر کے لیے لیگ رُوم اور ہیڈ رُوم بہترین ہے۔ تین بڑے افراد آسانی سے پیچھے کی سیٹوں پر بیٹھ سکتے ہیں۔ ریئر فلور بھی flat ہے جس سے یہاں بیٹھنا کافی آرام دہ ہو جاتا ہے۔ 

الیکٹرانک پاور اسٹیئرنگ کم اسپیڈ پر بھی smooth ہے تاکہ شہری علاقوں میں اور تنگ راستوں پر ہینڈلنگ بہتر ہو۔ ایئر کنڈیشننگ کی پرفارمنس بہترین ہے اور یہ گاڑی کی کمفرٹ میں اضافہ کرتی ہے۔ 

سیفٹی 

یارِس میں دو ایئر بیگز اور کار چوری ہونے سے روکنے کے لیے ایک اموبیلائزر لگایا گیا ہے۔ ایک key ریمائنڈر وارننگ بھی یارِس میں دیا گیا ہے۔ کار کی stability کو بہتر بنانے کے لیے ٹویوٹا نے Vehicle Stability Control یعنی VSC اور ٹریکشن کنٹرول فراہم کیا ہے۔ یہ کنٹرولز کار کو سلپ ہونے والی اور گیلی surfaces پر stable رکھتے ہیں۔ 

یہ کار مینوئل ویرینٹس میں کلچ دباؤ بغیر اسٹارٹ نہیں ہوگی۔ کار کی سیفٹی کے لیے رفتار بڑھنے کے ساتھ ساتھ اسٹیئرنگ stiff ہوتا جاتا ہے۔ تمام پانچوں سیٹوں سیٹ بیلٹس دی گئی ہیں اور فیول آٹو کَٹ فیچر بھی فراہم کیا گیا ہے۔

Read about Toyota Yaris 1.5L ATIV X CVT-I variant. 

ریویو پر مبنی ایسے ہی content کے لیے آتے رہیے۔ کوئی کمنٹ کرنا چاہتے ہی تو نیچے کیجیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.