ٹویوٹا یارِس کا مارچ 2020ء کے اختتام تک لانچ ہونا متوقع

0 16,817

ذرائع کے مطابق ٹویوٹا انڈس موٹر کمپنی (IMC) کی جانب سے مارچ 2020ء کے اختتام تک یارِس سیڈان کی لانچنگ متوقع ہے۔ 

IMC کی جانب سے پاکستان میں مکمل طور پر نئی ٹویوٹا یارِس متعارف کروانے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر کئی خبریں گردش کر رہی ہیں۔ جاپانی کمپنی نے اب تک ان افواہوں کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا۔ البتہ ٹویوٹا یارِس کو متعدد بار لاہور کی سڑکوں پر تجرباتی مراحل سے گزرتے دیکھا گیا ہے جو یہ واضح کرتا ہے کہ کمپنی کچھ عرصے سے گاڑی کو ٹیسٹ کر رہی ہے۔ خبروں کے مطابق کمپنی پاکستان میں ٹویوٹا یارِس کے 1.3-لیٹر ویرینٹس مارچ 2020ء کے اختتام تک پیش کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے لیکن ساتھ ہی یہ بھی افواہیں ہیں کہ ہو سکتا ہے کہ IMC اس کے 1.5 لیٹر ورژن بھی لائے۔ نئی سیڈان 5-اسپیڈ مینوئل ٹرانسمیشن اور آٹومیٹک ورژن دونوں میں دستیاب ہوگی۔ ٹویوٹا یارس چند بین الاقوامی مارکیٹوں میں وِیوس کے نام سے بھی جانی جاتی ہے۔ آٹومیکر مبینہ طور پر ملک میں نئی یارِس کے لیے راستہ ہموار کرنے کی خاطر کرولا کے 1.3-لیٹر ویرینٹس کا خاتمہ کر دے گا۔ اِس وقت ٹویوٹا Xli اور GLi ویرینٹس کے ماڈلز پر مختلف پروموشنز دے کر اُن کے باقی یونٹس فروخت کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ سڑکوں پر دیکھی گئی ٹویوٹا یارِس کی تصاویر کے لیے سلائیڈ کیجیے:

 

ٹویوٹا کرولا بدستور Xli اور GLi ملک میں مقبول ترین سیڈانز میں شامل ہیں اور فروخت کے معاملے میں بھی ٹویوٹا انڈس کے لیے تاریخی اہمیت رکھتی ہے۔ البتہ آنے والی گاڑی یارِس کا بھی کمپنی کی لائن اَپ میں ایک زبردست اضافے کے طور پر انتظار کیا جا رہا ہے۔ پاکستان میں یارِس کی لانچنگ کا سب سے اہم پہلو اس کی قیمت ہوگی۔ توقع ہے کہ ٹویوٹا یارِس کا 1.3 لیٹر ویرینٹ 24 سے 26 لاکھ روپے میں متعارف کروایا جائے گا۔ اگر کمپنی 1.5-لیٹر ویرینٹ بھی لانے کا فیصلہ کرتی ہے تو یہ یارِس کے 1.3-لیٹر ورژن سے نسبتاً مہنگا پڑے گا۔ IMC کی جانب سے پاکستان میں یارِس کی لانچ کے لیے تاریخ کے باضابطہ اعلان کے ساتھ ہی تمام افواہیں دم توڑ جائیں گی۔ ٹویوٹا یارِس کی تصویریں نیچے دیکھیے: 

آنے والی ٹویوٹا یارِس سے آپ کی کیا توقعات ہیں؟ کیا یہ مقامی سیکٹر میں ٹویوٹا کرولا کے 1.3 لیٹر ویرینٹس جیسی ہی مقبولیت حاصل کر پائے گی؟ اپنے خیالات  نیچے تبصروں میں پیش کیجیے اور پاکستان میں ٹویوٹا یارِس کی لانچ کے حوالے سے مزید خبروں کے لیے پاک ویلز بلاگ پر آتے رہیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.