ٹویوٹا یارِس قیمت اور نئی تفصیلات سامنے آ گئیں!
جس ٹویوٹا یارِس کے ہم شدت سے منتظر ہیں، بس وہ آیا ہی چاہتی ہے اور ہمارے ذرائع نے پاکستان میں آنے والی اِس نئی سیڈان کی متوقع ایس-فیکٹری قیمت کا انکشاف بھی کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹویوٹا یارِس بڑے عرصے سے آٹوموبائل انڈسٹری میں سرخیوں میں جگہ پا رہی ہے کیونکہ اس کی پاکستان میں آمد کی خبریں مسلسل گردش میں ہیں۔ یہ سیڈان پچھلے سال لاہور کی سڑکوں پر ٹیسٹ مراحل سے گزرتے بارہا دیکھی گئی۔ اس سے پہلے ہمیں پتہ چلا تھا کہ کمپنی بالآخر مارچ 2020ء کے اواخر میں اس گاڑی کی لانچنگ کر رہی ہے۔
ٹویوٹا یارِس کے حوالے سے ایک اور پیش رفت یہ ہوئی ہے کہ ہمارے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ IMC پاکستان میں یارِس کے دو 1.5-لیٹر ویرینٹس بھی متعارف کروا رہا ہے۔ نئی ٹویوٹا یارِس زیادہ سے زیادہ چھ ویرینٹس میں دستیاب ہوگی یعنی چار 1.3-لیٹر ورژنز اور دو 1.5-لیٹر ویرینٹس۔ ان ویرینٹس کی متوقع قیمتیں یہاں دیکھیں:
واضح رہے کہ مندرجہ بالا تمام قیمتیں ایکس-فیکٹری ہیں۔ ٹویوٹا یارِس، جسے چند عالمی مارکیٹوں میں وِیوس کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، ملک میں مشہورِ زمانہ ٹویوٹا کرولا 1.3-لیٹر ورژنز یعنی Xli اور GLi، کی جگہ لے گی۔ ٹویوٹا کرولا کے متبادل کی حیثیت سے یہ پاکستان میں ہونڈا سٹی کے مدمقابل ہوگی۔
ہمیں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ یارِس کے تمام ویرینٹس ریئر ڈرم بریکس کے حامل ہوں گے ۔ ہمارے ذرائع کے مطابق بہترین ورژن یارِس آلٹِو X CVT میں جدید فیچرز ہوں گے جیسا کہ پُش اسٹارٹ، اسمارٹ انٹری، کلائمٹ کنٹرول، ہِل اسسٹ کنٹرول (HAC) اور ٹریکشن کنٹرول (TRC)۔ ایسے فیچرز کے ساتھ نئی یارِس مارکیٹ میں موجود اپنی مقابل گاڑیوں پر واضح برتری حاصل کرے گی۔
بلاشبہ، یہ کمپنی کی لائن اَپ میں ایک عمدہ اضافہ ہے اور صارف کے نقطہ نظر سے یہ ایک مکمل طور پر نئی پروڈکٹ ہے کہ جس کا مارکیٹ میں شدت سے انتظار کیا جا رہا ہے۔ اب نئی گاڑی کے لیے اسٹیج مکمل طور پر تیار ہے، لیکن اس کی لانچ کی تاریخ اب تک واضح نہیں۔ ممکنہ طور پر اسے رواں مہینے کے آخر میں لانچ کیا جائے گا۔ اس کے لیے ہمیں انتظار کرنا پڑے گا۔
یارِس کی متوقع قیمت کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ ہمیں فیڈ بیک سیکشن میں ضرور بتائیں اور مزید خبروں کے لیے پاک ویلز بلاگ پر آتے رہیں۔