یوخانو (Ukhano) کی پہلی سپورٹ بائک کا اونر ریوئیو
یوخانو عرف عمر خان ایک نوجوان یوٹیوبر ہے جو اپنے بہترین ویلاگز، ٹریول ویڈیوز اور مشہور شخصیات کے ساتھ مصالحےدار گفتگو کے لیے جانا جاتا ہے۔ اس سے بڑھ کر، وہ اپنی ویڈیوز کے ذریعے پاکستانی ثقافت کے مختلف پہلو بھی دکھاتا ہے جن میں بہت سے قدرتی مناظر اور خوبصورت پہاڑی سلسلے بھی دیکھنے کو ملتے ہیں۔ بنیلی ٹی این ٹی پر ان کی حالیہ ٹریول گائیڈز نے بائیکر کمیونٹی کو پاکستان کے اہم مقامات پر سفر کرنے کے لیے حوصلہ افزائی کی ہے۔
یوخانو کی پہلی سپورٹس بائیک
ایک لمبے عرصے تک سکیٹ بورڈنگ کے بعد عمر خان نے اپنی پہلی سپورٹس بائیک 2022 بنیلی TNT 600iخریدی۔ یوخانو نے سے سیکنڈ ہینڈ حالت میں خریدا جب یہ 3000 کلومیٹر تک چل چکی تھی۔ مجموعی طور پر، یہ ایک جارحانہ لُک کی ساتھ آنے والی بائک ہے جس میں اسٹریٹ سٹائل ڈرائیونگ کا ٹچ بھی دیکھنے کو ملتا ہے۔ یوخانو ٹریولنگ کا شوقین ہے اور موٹر سائیکل خریدنے کا بنیادی فیصلہ بھی یہی تھا کہ پاکستان کے اہم اور خوبصورت مقامات کا سفر اسی بائک پر لیکن مہم جوئی کے انداز میں کیا جائے۔ ان کی اس مشہور مہم جوئی میں دیوسائی، مِنی مرگ، سکردو اور چولستان شامل ہیں۔
بنیلی ہی کیوں؟
بنیلی ٹاپ اٹالین بائیک برانڈز میں سے ایک ہے۔ عمر خان نے اشتراک کیا کہ بنیلی بڑے بجٹ میں خریدی جانے والی ایک ابتدائی لیکن بہترین آپشن ہے۔ یہ بائیک آپ کو سٹریٹ اور سپورٹ بائیکنگ کا ایک اچھا امتزاج فراہم کرتی ہے، یہی وجہ ہے کہ اس کی فیول ایوریج اور وہیلنگ کا تجربہ غیر معمولی ہے۔ مزید یہ کہ اس کا سیٹنگ پوسچر آپ کو نفاست سے گاڑی چلانے میں مدد دیتی ہے۔
بائک کے اہم فیچرز اور خصوصیات ذیل میں دی گئی ہیں:
- 6 سیکنڈ میں 0 سے 100 کی رفتار
- 221 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ٹاپ سپیڈ
- ایڈجسٹ ایبل سیٹنگ پوسچر
- بہترین گراؤنڈ کلئیرنس
یہ بائک کاواساکی سے متاثر ہے۔ یہ جارحانہ لُک، ایک اچھی پِک اور آسان ڈرائیو فراہم کرتی ہے۔ ڈیجیٹل ڈِسپلے، 6-اسپیڈ ٹرانسمیشن اور ایک سلپ کلچ اسے صارفین کے لیے موزوں بناتے ہیں۔
یوخانو نے روڈ گرِپ اور بریک کو بہتر بنانے کے لیے پریلی کے ٹائر لگائے ہیں۔ اس کے علاوہ اونر ہائی آکٹین فیول استعمال کرتے ہیں جس سے انجن کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے۔
قیمت اور وارنٹی
نئی بنیلی کی قیمت 31 لاکھ روپے ہے اور یہ 1 سال کی وارنٹی کے ساتھ آتی ہے جبکہ استعمال شدہ بائک کی قیمت 27 سے 28 لاکھ روپے ہے۔
اگر آپ موٹر سائیکل کے شوقین ہیں اور مناسب بائیکس خریدنا چاہتے ہیں تو مکمل رہنمائی کے لیے پاک ویلز کا آفیشل پیج دیکھیں۔