2020ء BMW M3 پروٹوٹائپ یورپ میں خفیہ کیمروں کی نظر میں
ہمیں معلوم ہے کہ نئی 2020ء BMW M3 بہت جلد معروف بین الاقوامی آٹو شو میں نظر آئے گی، ممکنہ طور پر سال کی دوسری ششماہی میں۔ ہمیں یہ بھی معلوم ہے کہ حال ہی میں جاری کردہ G20 2019 BMW 3 سیریز چھٹی جنریشن کی G80 M3 میں بھی ڈیزائن اور کارکردگی کی کئی چیزیں لائی ہے۔ لیکن 2017ء کی دوسری ششماہی سے اب تک اس کی بہت کم خفیہ تصاویر سامنے آئی ہیں، جن میں سے تازہ ترین تصویریں ہمیں 2020ء BMW M3پروٹوٹائپ کا اب تک کا سب سے بہترین نظارہ پیش کرتی ہیں۔
آئندہ ماڈل کا نیا ڈیزائن واضح طور پر BMW کی گاڑیوں کے موجودہ بیڑے سے متاثر لگتا ہے۔ آگے اور پیچھے دونوں طرف ڈیزائن تبدیلی کے نفیس اشارے ملتے ہیں جو 2020ء M3 پروٹوٹائپ کو ڈیزائن لحاظ سے ان گاڑیوں کی صف میں لا رہا ہے جو BMW کی جانب سے بنائی جانے والی متعدد کاروں میں عام ہے۔ ہم نئی BMW 330i کا اندر اور باہر سے اچھی طرح تجربہ اٹھا چکے ہیں اس لیے باآسانی یہ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ نئی BMW M3 ماڈل زبردست کیموفلاج کے باوجود کیسا لگتا ہے۔
گاڑی کی مجموعی صورت موجودہ ماڈلز کے مقابلے میں کہیں جھکی ہوئی لگتی ہے۔ کویڈ-ایگزاسٹ ٹپس اور زیادہ چوڑے فینڈرز بھی ان تصویروں میں باآسانی دیکھے جا سکتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اوپر موجود کیموفلاج بڑا عجیب ہے۔ کیا BMW نے بالآخر فیصلہ کرلیا ہے کہ وہ نئی 2020ء BMW M3 میں وکاربن فائبر پینل کے ساتھ مون روف پیش کرے گا؟ جہاں تک سامنے کے رُخ پر بڑی جالی کی بات ہےتو پریشان مت ہوں یہ ممکنہ طور پر اتنی بڑی جالی نہیں ہوگی جو ہم نے 2020ء BMW 7 سیریز ماڈل میں دیکھی تھی۔
BMW M3 ماڈل کے بارے میں اس وقت کئی افواہیں گردش میں ہیں لیکن اس پر BMWسے بہت زیادہ امیدیں نہ رکھیں۔ نیا ماڈل ممکنہ طور پر نئے ماڈل جیسا ہی ہوگا البتہ چند ڈیزائن تبدیلیوں کے ساتھ۔ نئے ماڈل کا پاور ہاؤس ویسا ہی ٹربوچارجڈ اِنلائن-سکس انجن ہوگا جیسا کہ گزشتہ ماڈل میں پایا جاتا تھا۔ امید ہے کہ اگر سب کچھ ٹھیک ہوا تو مینوئل ٹرانسمیشن کا آپشن بھی ملے گا۔نئی BMW M3 میں سب سے بڑی تبدیلی AWD سسٹم کی جانب منتقلی ہے، جو جدید ترین BMW M5 ماڈل میں ہے۔یہ AWD سسٹم AWD اور RWD کے درمیان منتقلی کے قابل ہوگا۔
ایسی مزید مقامی و بین الاقوامی آٹوموٹو خبروں کے لیے پاک ویلز پر آتے رہیے۔