TDCP پیش کرتا ہے تیسری تھل ڈیزرٹ ریلی 2018ء
ٹؤرازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب (TDCP) نے تیسری تھل ڈیزرٹ ریلی 2018ء کا اعلان کردیا ہے، جو 16 نومبر 2018ء سے شروع ہونے والا ایک تین روزہ ایونٹ ہوگی۔
رجسٹر ہونے کے خواہشمند www.tdcp.gop.pk پر جاکر خود کو رجسٹر کروائیں۔ رجسٹریشن کی آخری تاریخ جمعہ 9 نومبر 2018ء ہے۔
گزشتہ تھل ڈیزرٹ ریلیز کی طرح اس بار بھی پاکستان بھر کے بہترین ریلی ڈرائیورز کے درمیان سنسنی خیز ریس صحرا میں تیاریاں مکمل ہیں۔ ٹریک کی لمبائی ریس کے نو زمروں کے مطابق ہوگی؛ 4 پریپیئرڈ کیٹیگری میں، 4 اسٹاک کیٹیگری میں اور 1 ویمن کیٹیگری۔
گزشتہ سال نادر مگسی نے سب سے کم وقت میں 180 کلومیٹر کا ٹریک عبور کرکے تھل ڈیزرٹ ریلی جیتی تھی۔ اس مرتبہ توقع ہے کہ 80 سے زیادہ ڈرائیور ایک دوسرے کو چیلنج دیں گے۔
ریلی ایونٹ اس بار بھی سیاحوں کو صحرائے تھر کی خوبصورتی کی جانب متوجہ کرنے اور تھل کی ثقافت کا تجربہ اٹھانے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔ مزید برآں، ایسے ایونٹس گاڑیوں کے شوقین افراد کو بھی ایک مقام پر جمع کرتے ہیں اور مقامی افراد کو زبردست معاشی مواقع بھی دیتے ہیں۔
تازہ ترین ریلیوں اور ریسز کے بارے میں خبروں کے لیے آتے رہیے PakWheels.com پر۔